چین میں کرونا وائرس کے پیش نظر کامیڈی فلم ا نٹرنیٹ پر ریلیز ہوگی
ہانگ کانگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین امریکا کے بعد فلموں کی دوسری سب سے بڑی مارکیٹ ہے اور کرونا وائرس کے نتیجے میں وہاں ہنگامی صورتحال کے نتیجے میں ایک کامیڈی فلم کو انٹرنیٹ پر ریلیز کیا جارہا ہے جس کا لوگوں کو شدت سے انتظار تھا کیونکہ خدشہ تھا کہ سنیماﺅں میں ناظرین جان لیوا وائرس کا شکار نہ ہوجائیں۔ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے ہونشائی میڈیا گروپ نے بیجنگ بائیٹ ڈانس نیٹ ورک سے معاہدے کا اعلان کیا جس کے تحت نئی فلم لاسٹ ان رشیاکو بائیٹ ڈانس کے آن لائن پلیٹ فارمز پر دکھایا جائے گا۔
بائیٹ ڈانس نے 63 کروڑ چینی یوآن کے عوض اس فلم کے اسٹریمنگ رائٹس اپنے نام کیے۔کمپنی کے مطابق اس فلم کو 25 جنوری کے دن سب نے دیکھنا تھا مگر اب اسے دیکھنے کا مقام سنیما کی جگہ موبائل فون اور ٹیلی فون ہوگیا ہےدونوں کمپنیوں نے اس معاہدے کی تفصیلات پر بات کرنے سے گریز کیا۔
No comments:
Post a Comment