کورونا وائرس سے ہلاکتیں 106 ہوگئیں، متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں عالمی تشویش کا سبب بننے والے کورونا وائرس کے پھیلاو ¿ سے ہلاکتوں کی تعداد 106 تک پہنچ گئیں جبکہ صرف چین میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہزار 515 تک پہنچ گئی۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا وائرس سے ایک شخص کی ہلاکت سامنے آئی جبکہ صوبہ ہوبے مزید 24 افراد ہلاک ہوگئے۔وائرس کے متوقع عالمی معاشی اثرات کے خدشات کے پیشِ نظر ایشیائی سٹاک مارکیٹس مسلسل دوسرے روز بھی مندی کا شکار رہیں۔علاوہ ازیں ووہان میں موجود امریکی قونصل خانے نے اپنے سفارتی اہلکاروں اور دیگر امریکی شہریوں کو چین سے نکالنے کی تیاری شروع کردی اس کے علاوہ جاپان، منگولیا، فرانس اور دیگر ممالک نے بھی انخلا کا منصوبہ بنایا ہے۔وبا کو قابو کرنے کے لیے چین نے لاک ڈاون کو توسیع دیتے ہوئے 17 شہروں تک بڑھا دیا جس کے نتیجے میں 5 کروڑ سے زائد افراد محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
چین نے نئے قمری سال کی چھٹیوں میں 3 دن کا اضافہ کر کے اتوار تک کردی ہیں تا کہ ملک بھر میں دفاتر اور فیکٹریز بند ہونے کے باعث لوگ اپنے گھروں میں رہیں اور انفیکشن پھیلنے کا خطرہ کم سے کم ہو۔تاہم عالمی تجارت کے مرکز اور ڈھائی کروڑ کی آبادی والے شہر شنگھائی میں حکومت نے چھٹیوں میں ایک ہفتے کا اضافہ کرتے ہوئے 9 فروری تک بڑھا دیں۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق صرف پیر کے روز ملک میں وائرس سے متاثرہ ایک ہزار 771 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد چین بھر میں نوول کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد 4 ہزار 515 تک پہنچ گئی جس میں 976 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
No comments:
Post a Comment