کراچی والے تیار ہوجائیں اس بار سردی کا موسم طویل ہوگا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی والے تیار ہوجائیں اس بار سردی کا موسم طویل ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو سردی کے حوالے سے نئی نوید سنادی ہے ۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں اس بار سردی کا دورانیہ طویل ہوگا اور فروری کے آخرتک موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس سال سردی کا دورانیہ طویل رہا ہے اور 2014 کے بعد اس سال اچھی سردی پڑی ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق 29 جنوری سے یکم فروری تک درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے۔
No comments:
Post a Comment