نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

سخت ورزش بیماریوں سے بچائے


سخت ورزش بیماریوں سے بچائے
 
٭....مرد اور خاص طور پر خواتین کو سوئمنگ، دوڑنے اور سائیکل چلانے جیسی ورزشیں کرنی چاہئیں جو انہیں کئی مہلک امراض سے بچاتی ہیں


ٹورانٹو(نوائے درویش ) ایکسر سائز بہت ضروری ہوتی ہے۔ اگر ایکسر سائز نہ کی جائے تو انسان بہت سستی محصوس کرتا ہے۔ لہذا چاق وچوبند رہنے کے لئے ورزش بہت ضروری ہے۔

ماہرین صحت اس بات سے متفق ہیں کہ سخت ورزش بہت سی پیچیدہ بیماریوں ، دل کے امراض، کینسر اور دیگر بیماریوں سے بچانے میں معاون ہوتی ہے۔

یونیورسٹی آف سسکاچون(کینیڈا) میں فزیکل تھراپی کے ماہرین کاکہنا ہے کہ ان کے مطالعے کے نتائج بالکل واضح ہیں کہ مرد اور خاص طور پر خواتین کو سوئمنگ، دوڑنے اور سائیکل چلانے جیسی ورزشیں کرنی چاہئیں جو انہیں کئی مہلک امراض سے بچاتی ہیں۔

قدرے مشقت والی ورزشوں کو ناپنے کا پیمانہ ایم ای ٹی کہلاتا ہے۔ مثلاً دس منٹ میں ایک میل کی دوڑ 10 ایم ای ٹی کے برابر ہوگی اور سائیکل کو ڈھلوان پر چڑھانے کا عمل 14 ایم ای ٹی کے برابر ہوگا۔ اس طرح کوئی بھی ورزش جس کی قدر 6 ایم ای ٹی سے زائد ہو وہ مشقت والی ورزش میں شمار ہوگی۔

ماہرین نے کہا ہے کہ اس مطالعے میں ہزاروں خواتین کو مسلسل پانچ سال تک نوٹ کیا گیا اور ان کی عمریں 50 سے 75 برس تھیں۔ سائنسدانوں کے مطابق اگر یہ ورزشیں روزانہ چند منٹوں کے لیے بھی کی جائیں تو اس کے بہت سے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ یہ ورزشیں جسمانی چربی پگھلاتی ہیں اور موٹاپے سمیت ٹائپ ٹو ذیابیطس کو بھگاتی ہیں۔

تاہم یہ بھی قابل ذکر ہے کہ سخت ورزش سے دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے اور بہت سی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts