نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

چہرہ بتائے صحت کیسی ہے؟



چہرہ بتائے صحت کیسی ہے؟



٭....ماہرین جلد کے مطابق اپنی خوراک میں گندم،تازہ سبزیاں اور گوشت شامل کر کے بیماریوں کودور کیا جاسکتا ہے



ٹیم نوائے درویش


چہرے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ صحت کا حال بتادیتا ہے۔چہرے کی حیثیت کتاب کی طرح ہوتی ہے، جس طرح کتاب پڑھ کر انسان فریش ہوجاتا ہے اسی طرح چہرے کی روانی بتاتی ہے کہ کوئی طبی مسئلہ نہیںہے۔انسان اگر بیمار ہوتو چہرے سے عیاں ہوجائے گا کہ اس کوکیا بیماری ہے۔

ماہرین جلد کے مطابق اپنی خوراک میںگندم،تازہ سبزیاں اور گوشت شامل کر کے بیماریوں کودور کیا جاسکتا ہے۔

اگر ہونٹ خشک ہوں تو اس سے مراد یہ لی جاسکتی ہے کہ جسم میں پانی کی کمی ہے اور آئرن کی مقدار کم ہے۔ماہرین کے مطابق زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال اس کمی اور ہونٹوں کی خشکی کو دور کرنے کے لیے بہترین ہے۔پیشانی پر پڑنے والی لکیریں نظامِ ہضم میں خرابی کو ظاہر کرتی ہیں۔ان کو دور کرنے کے لیے صبح نہار منہ نیم گرم پانی میں لیموں کا جوس شامل کر کے پینا بے حد مفید ہے۔

 جسم کوروزانہ وٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہے۔آدھا گھنٹہ دھوپ لگوانا وٹامن ڈی کی کمی کو دور کرتا ہے۔گالوں اور جبڑوں میں بننے والے دانے زیادہ چینی،برگر،چپس اور کاربو ہائیڈریٹڈ ڈرنکس کے استعمال کی وجہ ہیں۔ تازہ خوراک کا استعمال اس مسئلے سے نجات کا بہترین ذریعہ ہے۔اس کے علاوہ روزانہ چہرے کی کلینزنگ کرنا بھی ضروری ہے۔چہرے کے نئے خلیے نہ بننے کی وجہ سے جلد روکھی اور بے جان لگنے لگتی ہے۔آنکھوں کے گرد پڑے حلقے بھی آئرن کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ان حلقوں سے نجات کے لیے آٹھ گھنٹے کی نیند لینا ضروری ہے۔

صاف پانی اور تازہ خوراک کے ساتھ ساتھ کاسٹر ائل کا مساج بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے میں مفید ثابت ہو سکتا ہے۔آنکھوں کے درمیان نمودار ہونے والی تیوری جگر پر دباﺅ کو ظاہر کرتی ہے۔ تاہم ضروری بات یہ ہے کہ سبزیاں اور پھل انسان کوفریش رکھتے ہیں ۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts