نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

اعزازی شیلڈز


اعزازی شیلڈز


اسلام آباد (ویب ڈیسک )جاوید میانداد اور آئی لینڈرسابق کپتان کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے اس یادگار موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد اور سابق سری لنکن کپتان بندولا ورنا پورا کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

بندولا ورناپورا سری لنکا کے پہلے کپتان تھے اور 1982 میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم کی بھی قیادت کی تھی۔میچ کے پہلے دن کھانے کے وقفے کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے پہلے کپتان کے ساتھ ساتھ جاوید میانداد کو بھی شیلڈ پیش کی جنہوں نے 1982 کی سیریز میں پاکستان کی قیادت کی تھی۔

 ورناپورا نے کہا کہ جب پاکستان کی جانب سے دورے کی دعوت ملی تھی تو اس وقت بھی مجھ سے پاکستان جانے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تھا اور میں نے کہا تھا کہ ہم پاکستان کو وہ سب کچھ واپس لوٹانا چاہتے ہیں جو کچھ انہوں نے سری لنکن کرکٹ کے لیے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہمیں آئی سی سی کی رکنیت ملی تو پاکستان نے پہلے دن سے ہماری مدد کی تھی اور ہم اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔1982 میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں پاکستان کی قیادت کرنے والے جاوید میانداد نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنے پر سری لنکن کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا نے ہمیشہ ہماری مدد کی، انہوں نے یہاں آ کر کرکٹ کھیلی اور دنیا کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے بالکل محفوظ ملک ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ مارچ 1982 میں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت جاوید میانداد اور سری لنکا کرکٹ ٹیم کی قیادت بندولا ورناپورا نے کی تھی۔ میچ میں پاکستان نے 204 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ میزبان ٹیم نے میچ کی پہلی اننگز میں 396 اوردوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 344 اور دوسری اننگز میں 149 رنزبناکر آو ¿ٹ ہوگئی تھی۔

احسان مانی نے کہا کہ آج قومی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم دن ہے اور ہم جاوید میانداد اور بندولا ورنا پورا کے ساتھ مل کر اس کا جشن منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی سابق کرکٹرز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایسے اقدامات اٹھاتا رہے گا۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts