نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ٹیلر سوئفٹ مائیکل جیکسن کا ریکارڈ رتورنے کوتیار

 ٹیلر سوئفٹ مائیکل جیکسن کا ریکارڈ رتورنے کوتیار

لاس اینجلس(نوائے درویش رپورٹ) ہالی وڈ کی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ مائیکل جیکسن کا ریکارڈتوڑنے کے قریب ہے۔ٹیلر سوئفٹ کا شمار صرف امریکا میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بہترین گلوکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے۔ گلوکارہ کے اسی ٹیلنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اگلے ماہ منعقد ہونے والے امریکی میوزک ایوارڈز میں آرٹسٹ آف دی ڈیکیڈ (دہائی کی بہترین فنکارہ) کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایوارڈز انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ کو نومبر میں اے بی سی چینل کی لائیو ٹیلی کاسٹ کے دوران یہ اعزاز دیا جائے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اعزاز کو قبول کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیلر سوئفٹ مشہور زمانہ پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گی۔ٹیلر سوئفٹ اب تک 23 امریکن میوزک ایوارڈز جیت چکی ہیں، اس سال انہیں 5 ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مائیکل جیکسن نے اب تک امریکن میوزک ایوارڈز میں 24 ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ اپنی جیت کا جشن منانے کے لیے گلوکارہ سٹیج پر اپنے کامیاب گانوں پر پرفارم کرتی بھی نظر آئیں گی۔تاہم اب تک گلوکارہ نے خود اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا۔یاد رہے کہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا شمار دنیا کی سب سے کامیاب کلوکاراو ¿ں میں کیا جاتا ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts