نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

’ ’ماہا‘ ‘کا کراچی سے فاصلہ مزید کم ،”کیار“ کراچی سے مزید دور چلاگیا

’ ’ماہا‘ ‘کا کراچی سے فاصلہ مزید کم ،”کیار“ کراچی سے مزید دور چلاگیا

کراچی(نوائے درویش رپورٹ)”ماہا “کا کراچی سے فاصلہ کم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ”ماہا“ کا کراچی سے فاصلہ مزید کم ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ’ماہا‘ اور کراچی کے درمیان فاصلہ مزید 200 کلومیٹر کم ہوگیا تاہم طوفان اب بھی کراچی کے جنوب مشرق میں 1400 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔
 محکمہ موسمیات نے نئے سمندری طوفان ماہا کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی تھی اور بتایا تھا کہ بحیرہ عرب میں ایک اور سمندری طوفان ماہا بن گیا ہے، جو شدت اختیار کرے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب سمندری طوفان ماہا کراچی سے مزید 200 کلومیٹر قریب آگیا ہے اور کراچی کے جنوب مشرق میں 1400 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ سابقہ طوفان ’کیار‘ کراچی سے 130 کلومیٹر مزید دور چلا گیا۔ ’کیار‘ کراچی سے 1030 کلومیٹر کی دوری پر تھا، کیار طوفان سے ہواکے کم دباو ¿ میں تبدیل ہوسکتا ہے، قوی امکان ہے کہ کیار کل صومالیہ کے ساحلی علاقے کے سمندر میں ختم ہوجائے گا۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts