نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

حکومت اور تاجروں کے درمیان معاہدے کی تفصیل


حکومت اور تاجروں کے درمیان معاہدے کی تفصیل



حکومت اور تاجروں کے درمیان معاہدہ کی تفصیل درج ذیل ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور تاجروں کے درمیان معاہدے کی تفصیل درج ذیل ہے۔اسکے تحت شناختی کارڈ کی شرط تین ماہ کے لیے موخرکردی گئی۔ 11 نکاتی معاہدے کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
حکومت اور تاجر برادری کے رہنماو ¿ںمیں مفاہمت خوش آئند اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے انتہائی اہم اقدام ہے۔
 10 کروڑ تک کے ٹرن اوور والے تاجروں سے ایک اعشاریہ پانچ فیصد ٹرن اوور ٹیکس کے بجائے صفر اعشاریہ پانچ فیصد ٹرن اوور ٹیکس لیا جائے گا۔
10کروڑ تک کے ٹرن اوور والا تاجر ودہولڈنگ ایجنٹ نہیں بنے گا۔
سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کے لیے سالانہ بجلی کے بل کی حد 6 لاکھ روپے سے بڑھا کر 12 لاکھ روپے کردی گئی۔
 کم منافع رکھنے والے شعبے کے ٹرن اوور ٹیکس کا تعین ازسر نوکیا جائے گا جو تاجروں کی کمیٹی کی مشاورت سے ہوگا جب کہ جیولرز ایسوسی ایشنوں کے ساتھ مل کر جیولروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
آڑھتیوں پر تجدید لائسنس فیس پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا
 شناختی کارڈ کا قانون برقرار ہے،31جنوری تک تادیبی کارروائی نہیں ہوگی۔
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلمان کے مطابق حکومت نے ان کے 80 فیصد سے زائد مطالبات مان لیے ہیں۔
 نئے ٹریڈرز کی رجسٹریشن/ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لیے اردو میں آسان اور سادہ فارم مہیا کیا جائے گا۔
 ایک ہزار مربع فٹ کی دکان سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن سے مستثنیٰ ہوگی اس کا فیصلہ تاجروں کی کمیٹی کی مشاورت سے ہوگا جبکہ ریٹیلرز جو ہول سیل کا بزنس بھی کررہا ہے، ان کی سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کا فیصلہ تاجروں کی کمیٹی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts