نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

”چار دنا دا پیار او ربا، بڑی لمبی جدائی....“


 ”چار دنا دا پیار او ربا، بڑی لمبی جدائی....“


ؒلاہور(نوائے درویش رپورٹ)”ہائے او ربا نئیں او لگدا دل میرا“، ”چار دنا دا پیار او ربا، بڑی لمبی جدائی“، ”اکھیوں کو رہنے دو اکھیوں کے آس پاس“ ، ”ہو لعل میری“، ”سن چرخے دی مٹھی مٹھی کوک، ماہیا مینوں یاد آﺅندا“........یہ گانے کسی اور کے نہیں بلکہ”بلبل صحرا“ ریشماں کے ہیں۔آج ان کی چھٹی برسی منائی جا رہی ہے۔
”بلبل صحرا“ 1947میں پیدا ہوئیں ، ان کا تعلق خانہ بدوشوں کے خاندان سے تھا۔انہوںنے فنی کیریئرکا آغاز محض 12برس کی عمر میں ریڈیو پاکستان سے کیا۔ان کا تعلق انتہائی غریب اور خانہ بدوش خاندان سے تھا، ریشماں نے باقاعدہ تعلیم حاصل نہ کی تھی وہ کم سنی میں ہی صوفیا کے مزاروں پر گنگنایا کرتی تھیں۔
 1980 میں ا ±نہیں گلے کے کینسر کا انکشاف ہوا سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے علاج معالجہ کے لیے ا ±نہیں بھرپور امداد فراہم کی گئی حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ’ستارہ امتیاز‘ اور ’بلبل صحرا‘ کا خطاب دیاگیا۔
عظیم صوفی بزرگ لال شہباز قلندر ؒکے مزا رپر ”ہو لعل میری“ گانے پر ا ±نہیں ریڈیو اور بعدازاں ٹی وی پر بھی گانے کا موقع ملا ”سن چرخے دی مٹھی مٹھی کوک، ماہیا مینوں یاد آﺅندا“ جیسے گیتوں نے ا ±نہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا اور وہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی دعوت پر بھارت بھی گئیں ا ±ن کے متعدد گیت بھارتی فلموں میں بھی شامل کیے گئے۔
ان کا انتقال 3 نومبر 2013 کو طویل علالت کے بعد ہوا تھا۔ ان کے فن کوکبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا












Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts