”ٹام اینڈ جیری“کو بڑے پردے پر لانے کی تیاریاں
لاس اینجلس(نوائے درویش)کارٹون”ٹام اینڈ جیری“ کواب بڑے پردے پر لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کارٹون”ٹوم اینڈ جیری“ پر اب فلم کی تیاریا ں کی جارہی ہیں۔”ٹام اینڈ جیری“ صرف بچوں کا ہی نہیں بلکہ بڑوں کا بھی پسندیدہ کارٹون ہے۔جہاں ڈزنی کمپنی اپنی کامیاب کارٹونز کے لائیو ریمیکس بنا رہی ہے، وہیں اب ٹام اینڈ جیری کارٹون کی بھی لائیو ایکشن فلم بننے جارہی ہے۔ہالی وڈ رپورٹر کے مطابق ٹام اینڈ جیری فلم سال 2020 میں ریلیز کے لیے پیش کردی جائے گی۔
اس فلم کی ہدایات ٹم سٹوری دیں گے جبکہ کاسٹ میں کلوئے گریس مورٹز، مائیکل پینا، کین جیونگ، روب ڈیلانے، جورڈن بولگر اور پلاوی شردا شامل ہیں، جو کرداروں کو اپنی آواز دیں گے۔رپورٹ کے مطابق اس فلم میں ٹام بلی اور جیری کی کہانی کو پیش کیا جائے گا جنہیں اپنے گھر سے نکال دیا جائے گا جس کے بعد یہ دونون نیویارک کے ایک ہوٹل میں رہنا شروع کریں گے۔پہلے اعلان کیا گیا تھا کہ یہ فلم سال 2021 میں ریلیز ہوگی لیکن اب اسے جلدی ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ٹام اینڈ جیری کارٹون کی پہلی قسط 1940 میں نشر کی گئی تھی، جس کا نام ”پلس گیٹس دا بوٹ” تھا۔یہ کارٹون سیریز ایک بلی ”ٹام“ اور چوہے ’جیری“کے گرد گھومتی ہے، جس میں دونوں ایک دوسرے کو تنگ کرنے کے بہانے ڈھونڈتے ہیں۔بلی اور چوہے کی اس مزاحیہ کہانی کو ہدایت کار ولیم ڈینبی اور جوزف بربیرا نے تیار کیا۔ان دونوں نے 1940 سے 1958 تک ٹام اینڈ جیری کے 114 حصے تیار کیے۔اس دوران ان دونوں نے بہترین اینیمیٹڈ فلم کے لیے 7 آسکر ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔







No comments:
Post a Comment