امریکہ ، برطانیہ میں دوسری شادی کے مالی و سماجی فوائد
لاس اینجلس(نوائے درویش) امریکہ وبرطانیہ میںدوسری شادی کے مالی وسماجی فوائد ہوتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکہ وبرطانیہ میںطلاق کے بعد دوبارہ شادی کرنا خواتین کے لیے فائدہ مند ہے۔طلاق کو مسلم معاشروں میں ویسے بھی اچھی بات نہیں سمجھا جاتا، مگر جدید دور میں دنیا کے تمام مسلم معاشروں میں طلاق کی شرح میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔طلاق کے نقصانات سے ہٹ کر اگر شادی کے فوائد کی بات کی جائے تو ایک امریکی و برطانوی ماہرین کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ طلاق کے بعد شادی کرنے والی خواتین کو نا صرف طبی بلکہ مالی و سماجی فوائد بھی ہوتے ہیں۔
سائنس جرنل ’پروسیڈنگس آف دی رائل سوسائٹی بی‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق ایک ہی شادی میں زندگی گزارنے والی خواتین کے مقابلے طلاق کے بعد دوسری اور پھر دوبارہ طلاق ہوجانے کے بعد تیسری شادی کرنے والی خواتین کو زیادہ فائدے پہنچتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی، جرمنی و برطانوی ماہرین کی جانب سے 20 سال تک افریقہ کے ملک تنزانیہ میں کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہر طلاق کے بعد شادی کرنے والی خاتون کو نا صرف طبی بلکہ مالی و سماجی فوائد ملتے ہیں۔ماہرین کے مطابق طویل عرصے تک جاری رہنے والی تحقیق کے دوران 2 ہزار خواتین کی زندگیوں کا جائزہ لیا گیا اور اسی عرصے کے دوران مختلف خواتین نے متعدد مرتبہ طلاق ہونے کے بعد دوبارہ شادیاں کیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی عرصے کے دوران کئی ایسی خواتین بھی تھیں جن کی طلاق نہیں ہوئی اور ان کی شادی برقرار رہی۔
اسی عرصے کے دوران ماہرین نے تمام خواتین کی ازدواجی زندگی، ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کی اموات اور صحت کی شرح سمیت خواتین کے مالی، طبی و سماجی رتبے کا جائزہ لیاگیا۔







No comments:
Post a Comment