نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

”ویمن آن وہیلز“ا ب کراچی میں


”ویمن آن وہیلز“ا ب کراچی میں


کراچی(نوائے درویش)صوبہ پنجاب میں شروع کیے جانے والے ”ویمن آن وہیلز“ پروگرام کی کامیابی کے بعد اب جلد ہی اس کا آغاز کراچی میں بھی کردیا جائے گا۔پنجاب میں شروع کیے گئے اس منصوبے میں ان مسائل پر توجہ دی گئی تھی جو سفر کے دوران خواتین کو پیش آتے ہیں، اسی کو دیکھتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انہیں موٹر سائیکل چلانے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔
اس پروگرام کی کامیابی کے بعد اب اس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کراچی میں ”ویمن آن وہیلز” کی افتتاحی تقریب رواں سال 25 نومبر کو منعقد ہوگی۔یاد رہے کہ 2016 میں حکومت پنجاب کے اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ نے 40 خواتین کے ساتھ اس منصوبے کی ابتدا کی تھی، جس کے تحت 5 ہزار سے زائد خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دی گئی تھی۔اس ہی منصوبے کے تحت گزشتہ سال 700 سے زائد خواتین کو سبسڈی پر موٹر سائیکل بھی فراہم کی گئی۔
اس حوالے سے ”پنجاب پروٹیکشن آف ویمن اگینسٹ وائلنس ایکٹ 2016' متعارف کرانے والے سلمان صوفی کا کہنا تھا کہ وہ کراچی میں ویمن آن وہیلز کو نومبر میں متعارف کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کو ہر روز دیگر مقامات پر جنسی ہراساں کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ خواتین اب خود کو گھروں سے باہر محفوظ محسوس نہیں کرتیں، تاہم ان کا ان مقامات میں رہنے کا اتنا ہی حق ہے جتنا کہ مردوں کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومت سندھ سے رابطے میں ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ باضابطہ طور پر اس پروگرام کی توثیق کریں گے۔
واضح رہے کہ ویمن آن وہیلز پروگرام کا مقصد خواتین کو بااختیار اور خود مختار بنانا ہے تاکہ وہ ترقی کی منازل طے کر سکیں۔سلمان صوفی کے مطابق اس وقت خواتین کی بڑی تعداد ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے اپنے گھر کے مردوں پر انحصار کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ حفاظتی ورک شاپس بھی رکھی جائیں گی جبکہ مکمل تربیت کے بعد نوکری تلاش کرنے میں ان کی مدد بھی کی جائے گی۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts