نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

نہار منہ لہسن کھائیں اور بے شمار طبی فوائد ہ پائیں

نہار منہ لہسن کھائیں اور بے شمار طبی فوائد ہ پائیں


لاہور(نوائے درویش)لہسن ہمارے گھر کے کچن میںپائی جانے والے وہ چیز ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں۔ اگراس کونہار منہ کھایا جائے تو اس کے اتنے زیادہ فوائد ہیں جس کے بارے میں ہر کسی کوعلم نہیںہے۔لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک شمار کیا جاتا ہے جو انسانی جسم پر کسی بھی بیماری کے حملے کی مزاحمت کرتا ہے خاص طور پر اگر اسے خالی پیٹ باقاعدگی کے ساتھ کھایا جائے۔
لہسن کا نہار منہ استعمال ایسے تمام جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے جو غذا کے ہضم میں رکاوٹ بنتے ہیں اور آنتوں کو ان جراثیم سے محفوظ رکھتا ہے، طاقتور قدرتی اینٹی بائیوٹیک میں موجود عناصر کھانسی کے لئے مفید اور شافی علاج ہے۔نہار منہ یا خالی پیٹ لہسن کے استعمال سے یہ جسم کی فاضل چربی کو ختم کرتا ہے، خون کو پتلا کرتا ہے جس سے کولیسٹرول کی سطح کوکنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
صبح کے وقت خالی معدے کی حالت میں لہسن کے چند دانے کھانا بلند فشار خون کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اور دوران خوان کو سرگرم کردیتا ہے ، اس کے علاوہ یہ جگر اور مثانے کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔
لہسن کا نہار منہ استعمال بھوک کو بہتر بناتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو مضبوط کرتا ہے۔ لہسن کا استعمال انسان کے اعصابی نظام کو تقویت دیتا ہے اور دباﺅکے احساس کو کم کرتا ہے۔صبح خالی پیٹ لہسن کا استعمال پیٹ میں ہونے والی خرابیوں میں بھی مفید ہے خاص طور پراسہال کی کیفیت میں یہ بہت فائدہ مند ہے۔علاوہ ازیں لہسن ان بہترین عناصر میں سے سمجھا جاتا ہے جو انسانی جسم کو زہریلے مواد سے محفوظ رکھتا ہے۔خیال رہے کہ اگر آپ السر جیسے طبی مسائل سے دوچار ہیں تو آپ کو چاہیے کہ خالی پیٹ لہسن کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts