نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

پروفیسرحسن عسکری کاظمی کی سالگرہ پر تعبیر ادبی فورم کی تقریب

پروفیسرحسن عسکری کاظمی کی سالگرہ پر تعبیر ادبی فورم کی تقریب


لاہور(نوائے درویش رپورٹ )سینئر شاعر،ادیب اور نقاد پروفیسر حسن عسکری کاظمی کی سالگرہ تقریب کا اہتمام تعبیر ادبی فورم نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر شاعر،ادیب اور نقاد پروفیسر حسن عسکری کاظمی کی سالگرہ تقریب کا اہتمام تعبیر ادبی فورم نے کیا۔تعبیر ادبی فورم کی آرگنائزر محترمہ تسنیم کو ثر نے اپنے ہاں ایک تقریب پذیزائی کا اہتمام کیا،جس میں متعدد شاعروں اور ادیبوں نے شرکت کی اورپروفیسر صاحب کے لئے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کیاگیا۔ میزبان نے مہمانوں کی آمد پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام احباب کی یہاں موجودگی پروفیسر حسن عسکری کاظمی سےان کی عقیدت اور محبت کا عملی ثبوت ہے، ایک زمانہ کاظمی صاحب کی تخلیقی اورتحقیقی صلاحیتو ں کا متعرف ہیں، وہ دنیائے ادب کے ایک لیونگ لیجنڈ ہیں۔
حسن عسکری کاظمی نے اپنی سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کرنے پر تسنیم کوثر کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ سب کچھ سرپرائزنگ تھا تاہم مجھے اس کی بہت خوشی ہے ، اس تقریب نے میری سالگرہ کی تقریب کوچار چاند لگادئے ہیں اور رواں برس ناقابل فراموش بنادیاہے۔واضح رہے کہ تقریب میں شبہ طراز، سونان اظہر، ضیا حسین، طارق واصفی، طارق کامران، ڈاکٹر یوسف شاہد، ڈاکٹرافضال،ارم افضال،اسد صدیقی ،مسزاسد صدیقی ،فرخ آصف صدیقی نے شرکت کی تھی ۔اس موقعہ پر ایک شعری نشست بھی ہوئی،جس کی صدارت پروفیسر حسن عسکری کاظمی نے کی،ان کا نمونہ کلام نذر قارئین ہے۔

ایک تصویر پرانی نہیں دیکھی تم نے
میری بھرپور جوانی نہیں دیکھی تم نے
میں نے بچوں کو بتایا تو وہ حیران ہوئے
شکر ہے نقل مکانی نہیں دیکھی تم نے


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts