نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

فاسٹ فوڈ کھائیں شوق پوراکریں،مگر کتنا؟


فاسٹ فوڈ کھائیں شوق پوراکریں،مگر کتنا؟


سکاٹ لینڈ(نوائے درویش) آجکل ہر شخص فاسٹ فوڈ کھانے کا شوقین ہے لیکن یہ فاسٹ فوڈ وبال جان بن جاتا ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق اگر فاسٹ فوڈ کی مخصوص مقدا ر کھائی جائے تو اس سے نقصان نہیںہوتا اور اس کوکھایا جاسکتا ہے۔انسان غذا کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا، اور اسی غذا کے حصول کے لیے ہی وہ دن رات محنت کرتا ہے اور اپنے لیے بہترین خوراک کا انتظام کرتا ہے۔لوگ اپنی خواہشات کے مطابق کھانا کھاتے ہیں، کسی کو گھر کے بنے ہوئے لذیز پکوان سے محبت ہوتی ہے تو کسی کو ریسٹورانٹ کے بنے فاسٹ فوڈ سے دلچسپی ہوتی ہے۔
سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرینر اور فٹنس شیف گریم ٹام لنسن نے بتایا ہے فاسٹ فوڈز میں کیا کیا کھایا جاسکتا ہے، جو صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہے۔وہ کہتے ہیں اگر آپ ریسٹورنٹ میں کھانے کے شوقین ہیں لیکن ساتھ ساتھ اپنا وزن بھی کم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ کو ایک کوارٹر چکن لیگ یا بٹر فلائی چکن کا انتخاب کرنا چاہئے کیونکہ ان میں بالترتیب 256 یا 352 کیلوریز ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ سبزی خور افراد کے لیے بہترین آپشن یہ ہے کہ وہ ریسٹورانٹ میں سپر گرین برگر آرڈر کریں جس میں صرف 422 کیلوریز ہوتی ہیں۔ایسے افراد جو چلتے پھرتے چکن کھانے کے شوقین ہیں، وہ پاپ کارن چکن لے سکتے ہیں، جو ان کے جسم میں صرف 135 کیلوریز شامل کرے گی۔اس کے علاوہ ہاٹ ونگز کھانے سے 225 کیلوریز انسانی جسم کا حصہ بن جائے گی۔
فٹنس شیف کہتے ہیں کہ سلائیڈز کی درجہ بندی کھانے کے اتنخاب میں توثیق نہیں ہے، اس کا انحصار اس کھانے پر ہوتا ہے جو آپ کھانا پسند کرتے ہیں یا جس کا آپ نے آرڈر کیا ہوا ہے۔گریم نے خبردر کیا ہے کہ زیادہ کیلوریز والے سٹارٹر سے اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ اس کی وجہ سے آپ کا کھانا 2000 کیلوریز تک پہنچ جاتا ہے۔ماہر صحت کاماننا ہے کہ ایک خاتون کو ایک دن میں 2000 کیلوریز لینی چاہئیں جبکہ مردوں کے لیے ایک دن میں 2500 کیلوریز مناسب ہیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts