نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

پٹرول کی قیمت میں ایک روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.27پیسے کا اضافہ



پٹرول کی قیمت میں ایک روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.27پیسے کا اضافہ


اسلام آباد(ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میںاضافہ کردیاگیا ہے۔حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارش پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی البتہ قیمتوں میں کسی کمی بیشی کا امکان ظاہر نہیں کیا جا رہا تھا لیکن حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.27پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
تاہم لائٹ ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کو حکومت نے تحفہ دیتے ہوئے اس کی قیمت میں 6.56 روپے کی کمی کی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت بھی 2.39 روپے کم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 114.24 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 127.41 روپے جبکہ مٹی کا تیل 97.18 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔قیمت میں 6.56 روپے فی لیٹر کمی کے بعد لائٹ ڈیزل آئل 85.33 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا۔
عموماً اوگرا کی جانب سے کی گئی سفارشات میں تبدیلی کے بعد قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے لیکن حیران کن امر یہ ہے کہ اس مرتبہ وزیر اعظم نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارشات کو تسلیم کرتے ہوئے قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts