لاہور:سرائیکی زبان کے دانشور اور شاعر جناب اقبال سو کڑی کے ساتھ پلاک کے زیر اہتمام شام
منعقد کی گئی
۔ تفصیلات کے مطابق
سرائیکی زبان کے دانشور اور شاعر جناب اقبال سو کڑی کے ساتھ پلاک کے زیر اہتمام
منعقد کی گئی شام
۔
اس تقریب کی نظامت معروف شاعر افضل عاجز نے کی۔تقریب میں شریک جناب منصور آفاق نے اقبال سو کڑی کی شاعری اور شخصیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں سرائیکی زبان کا بڑا شاعر قرار دیا اور کہا کہ سرائیکی زبان میں اقبال سو کڑی پہلے شاعر ہیں جو جدید لہجہ لے کے اے خواجہ فرید کے بعد اقبال سو کڑی کا نام سب سے بلند ہے۔
دانشور اور کالم نگار سید جاوید حیدر نے کہا ہمیں اقبال سو کڑی پر فخر ہے۔دانشور اور صحافی ارشاد امین نے پلاک کی تعریف کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر صغرا صدف نے اقبال سو کڑی کے اعزاز میں شام کا اہتمام کر کے ہمارا مان بڑھایا ہے۔اس سلسلے میں ڈاکٹر صغرا صدف نے کہا کہ پلاک اقبال سو کڑی جیسے بڑے لوگوں کی پذیرائی کیلئے دن رات کوشاں ہے اور انشاءاللہ
یہ کوشش جاری رہے گی۔
عاصم تنہا نے بھی اقبال سو کڑی کیلئے عقیدت بھری گفتگو کی۔پنجابی زبان کے دانشور اور شاعر جناب خاقان حیدر نے بھی اقبال سو کڑی کے بارے کہا ان جیسے شاعر ہر جگہ اونچے مقام پر ہوتے ہیں ایسے لوگ سب کے من کو بھاتے ہیں۔ اس موقع پر اقبال سو کڑی نے اس موقع پر اپنا کلام بھی سنایا اور حاضرین سے داد وصول کی۷۔










No comments:
Post a Comment