لاہور(نوائے درویش رپورٹ)مغل لائرزفورم نے لاہورٹیکس بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق مغل لائرز فورم نے لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی نومتخب کابینہ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا جس میں مغل لائرز فورم کے ارکان سمیت وکلاءکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔یہ تقریب شادمان میںہوئی۔ عارف محمودصاحب نے تلاوت کلام پاک سے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔نعتیہ کلام مغل لائرز فورم کے فنانس سیکریٹری امجد علی شیرازی نے پیش کیا۔اس کے بعدپنڈال میں شرکاءمحفل کا باقاعدہ شکریہ اداکیاگیا جنہوںنے اس تقریب کوچار چاند لگائے اور ررونق بخشی۔ اس موقع پر سب سے پہلے دعوت خطاب ذیشان مرزاممبرپنجاب بار کونسل کودیاگیا۔انہوںنے کہاکہ میں سب شرکاءکا مشکور ہوں جنہوں نے اس تقریب کے لئے وقت نکالا۔انہوںنے مغل لائرز فورم کے روح رواں ذیشان بیگ صاحب کے بارے میںکہا کہ میری ان سے ملاقات2014 میںہوئی۔ میںنے ان کے لہجے میںسچائی دیکھی۔ میں نے ان کوایک بااصول انسان پایا۔ میں نے ان میں آج تک منفی رجحان نہیں دیکھا۔ مجھے ان کے ذریعے نئی جہت ملی اور نئی لگن لگی۔انہوں نے مزید کہاکہ مجھے
نومنتخب شہباز بٹ کوکام کرتے دیکھنااچھا لگا۔ یہ دوسری نسل ہے اور ان سے کمیونٹی کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔
ڈیمو کریٹک گروپ کے صدرایڈووکیٹ زاہد پرویز صاحب نے کہا کہ میںمغل لائرز فورم کاشکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس تقریب میں رونق بخشنے کے لئے مدعو کیا۔ میں پورے ڈیمو کریٹک گروپ کی طر ف سے بھی مشکور ہوں کہ مغل لائرز فورم منزل کی طرف گامزن ہے۔ میں یہ کہوںگا کہ ہم الیکشن میں بھی آج ہی کی طرح شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہم الیکشن کے فیصلے بھی باہمی مشاورت کے ساتھ طے کرتے ہیںاور کمیونٹی کی بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔
ایڈووکیٹ سپریم کورٹ رانا منیر صاحب نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر اخیال ہے کہ اس تقریب میں ہلکے پھلکے انداز میںہی گفتگو ہونی چاہئے۔ میںنے مغلوں کے بارے میں بہت کچھ پڑھا ہے یہ تقریب چونکہ مغلوں نے سجائی ہے میںاس مناسبت سے ایک کہانی عرض کرتا چلوں۔ میںنے اور آپ نے نصاب کی ایک کتاب میں کہانی”ٹھیلے والا“پڑھی ہے ۔یہ مغل خاندان کے ایک شخص کے بارے میں ہے۔ اس میں ایک شخص کی بحث وتکرار ٹھیلے والے سے ہوجاتی ہے۔۔دوسرا شخص ایک شخص کے ساتھ اس کے گھر پہنچ جاتا ہے۔ ٹھیلے والا ان کوعزت وتکریم دیتا ہے۔ اس کے گھر کا ماحول دیکھ کر آنے والے دونوں شخص بہت متاثر ہوتے ہیں، اس ٹھیلے والے کے گھر میںایک تخت ہوتا ہے، وہ دونوں اس تخت کودیکھ کربہت حیران ہوتے ہیں، اور محو حیرت میں پوچھتے ہیں تو وہ شخص کہتا ہے کہ بھائی مغل ہوں۔۔۔۔تو دوستو مغلیہ خون اپنا آپ بتاتا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ یہ محفل مغلوں نے سجائی ہے۔میں شاہد بیگ صاحب کا بھی شکر گزار ہوںاور خرم شہباز بٹ صاحب کا بھی شکریہ۔انہوںنے کہاکہ میںیہ کہوںگا کہ نئے لوگوں پڑھتے رہنا اور اس کمیونٹی کی نمائندگی کرتے رہنا۔ہمیں اس ٹیم سے بہت سے توقعات وابستہ ہیں۔
اس موقع پر سابق صدر نعیم شاہ صاحب کوجب مدعو کیا گیا توانہوںنے کہاکہ میں شکر گزار ہوںکہ مجھے اس پر رونق تقریب میںشرکت کا موقع ملا۔ میں نے کمیونٹی کی نمائندگی کی اور اب نئے اور اچھے لوگوں کوسامنے لانے کا فریضہ سرانجام دے رہا ہوں۔
عمران افضل صاحب نے کہاکہ دوستوں کا شکریہ ٹیم اچھی ہے اور ہمیںامید ہے کہ وہ اچھا کام کرے گی۔حفیظ الرحمان صاحب نے کہا کہ مغل لائرز فورم کا شکریہ اور خصوصی طور پر خرم شہباز بٹ صاحب کومبارکباد۔ میںیہ کہوںگا کہ وہ زیادہ سے زیادہ کام کریں۔
اس موقع پر مغل لائرز فورم کے چیئرمین شاہد بیگ صاحب کوبھی مدعو کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ میںحفیظ الرحمان صاحب، خرم شہباز بٹ صاحب، حافظ تنویر چودھری، نعیم شاہ صاحب، رانا منیر صاحب، زاہد پرویز بھائی، سیالکوٹ سے آفتاب ناگرہ صاحب، فرحان شہزاد، منعم سلطان، ارمغان شیخ اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ نام کی فہرست خاصی طویل ہے اور اگر کسی کا نام رہ جائے تواس کی معذرت۔ انہوں نے نو منتخب کابینہ کے بارے میںکہاکہ کمیونٹی کوان سے بہت سے توقعات وابستہ ہیں۔ میںیہ کہوںگا کہ وہ سینئرز کوساتھ لے کر چلیںتو یہ مزید کامیاب ہوںگے۔میرے نزدیکن ہمیں سینئرز کی ایک کمیٹی بنانی چاہئے ، اوراس کوایجوکیشن کے حوالے سے نئے قوانین آئے ہیں، بے نامی ایکٹ،رائٹ ٹوانفارمیشن ایکٹ، ٹیکس ایمنسٹی پر زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہئے ۔ میں مغل لائرز فورم کے بارے میں کہوںگا کہ یہ ایک این جی او ہے اور2011میں عمل میںآئی۔ اس کے اب لگ بھگ350 سے زائد ممبران ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ہمیں سیاست سے باہر آکر سوچنا پڑے گا۔مغل لائرز فورم دوستوںکوایک پلیٹ فارم دیتا ہے۔ ہم لوگ سارا سال کام کرتے ہیں اور الیکشن کے قریب اہل لوگوں کا چناﺅ کرتے ہیںاور ان کوسیاست کے میدان میںاتارتے ہیںتاکہ وہ کمیونٹی کی خدمت کریں اور وہ کچھ کریں جس کی کمیونٹی کوضرورت ہے۔ میں سب دوستوںکاشکر گزار ہوں جنہوںنے اس تقریب کورونق بخشی۔ واضح رہے کہ اس تقریب میں مغل لائرز فورم کے روح رواں شاہد بیگ صاحب کے علاوہ محمد عارف لطیف( سینئر وائس چیئرمین)، امجد علی شیرازی(فنانس سیکریٹری)، محمد فاروق مرزا( وائس چیئرمین)، محمدشکیل مغل( انفارمیشن سیکریٹری)،محمد شاہدمغل( جنرل سیکریٹری)، قیصر اسلم مغل( جوائنٹ سیکریٹری)،عارف محمود(سیکریٹری مذہبی امور)،محمد سلیم مغل(چیف کورآڈی نیٹر)،عارف حسین(سیکریٹر ی کوآرڈی نیشن اینڈ پولیٹیکل افیئرز،ذیشان مرزا(ممبر پنجاب بار کونسل)،خرم بٹ صاحب ،عمران افضل، نعیم شاہ صاحب، رانا منیر صاحب، آفتاب حسین ناگرہ صاحب، ارشدحسین صاحب، عبدالمنعم صاحب، قمرالزمان چودھری صاحب، ارمغان پاشا ،کامران بشیر مغل،،حفیظ الرحمان چودھری اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمانان گرامی کوگلدستے دئے گئے اور مغل لائرز فورم کی ٹیم کوشیلڈز دی گئیں۔






















































No comments:
Post a Comment