نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

لائف ممبرراجہ اورنگزیب کی یادمیں تعزیتی ریفرنس

لائف ممبرراجہ اورنگزیب کی یادمیں تعزیتی ریفرنس


لاہور(نوائے درویش رپورٹ)لاہورپریس کلب میں سینئر صحافی اور لائف ممبر راجہ اورنگ زیب کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیاگیا۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری،ان کے بیٹے ہارون راجہ،ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ،لائف ممبروسینئرصحافی عظیم قریشی، حسین نقی، آئی اے رحمن،ڈاکٹراعجازانور، شہبازانور خان، امجداقبال، منظورگیلانی، اسد کھرل، حنیف گورائیہ، امجد عثمانی، ناصرنقوی، بخت گیر نے شرکت کی۔تقریب کی نقابت کے فرائض صابر سبحانی نے اداکئے۔
لاہور پریس کلب کے صدر ارشدانصاری نے کہاکہ راجہ اورنگزیب مرحوم ہمارے اساتذہ میں سے تھے، ان کی رہنمائی اور تربیت میں ہم نے شعبہ صحافت میں قدم جمائے،وہ بااخلاق، باکردار اور اعلی وصف کے مالک تھے، جس طرح کسی بڑے کی موجودگی کے بغیر گھرنہیں چلتے اسی طرح راجہ اورنگزیب جیسے افراد سے شعبہ صحافت کی عزت اور وقار قائم ہے۔ یہ ریفرنس ان کوٹریبیوٹ پیش کرنے کے لئے ہے۔
اس موقع پر دیگر شرکاءنے کہا کہ وہ ایک نفیس، نرم مزاج اور دھیمے لہجے میں اس اندازمیں بات کرتے تھے کہ مدمقابل ان کی قابلیت کاگرویدہ ہوجاتاتھا، وہ صحافیوں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ تھے اور تمام زندگی انہوںنے دیانتداری،محنت اور صحافتی اصولوںوقواعد کو مدنظررکھتے ہوئے صحافیوںکے حقوق کے لئے جدوجہدکی ، وہ ایک سچے کھرے اوربے مثال خوبیوںکے مالک انسان تھے، ہمیشہ دوسروںکی مدد کے لئے کمربستہ رہتے تھے۔ انہوںنے اپنی اولاد کی بہترین تربیت کی بلکہ وہ شعبہ صحافت کے تمام نئے آنے والوںکو اپنی اولاد کی طرح سمجھتے اور ہرموقع پر رہنمائی فرماتے تھے۔
انہوں نے ہمیشہ کمیونٹی کی بھلائی اور بہتری کے لئے خدمات سرانجام دیں اور کبھی ذاتی مفادات حاصل نہ کئے۔
 مقررین کا کہناتھاکہ مارشل لا ادوارمیں بھی انہوںنے کبھی طاغوتی قوتوںسے سمجھوتہ نہیں کیا، وہ شعبہ صحافت میں نوکری کو عبادت سمجھ کر کیاکرتے تھے لیکن نوکری کو کبھی غلامی سمجھ کر اور غلاموںکی طرح نہیںکیا بلکہ ہمیشہ سچ بولااور سچ لکھااور کبھی سرنگوںنہیں ہوئے۔ریفرنس میں ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعابھی کی گئی۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts