دوسری سالانہ عالمی حسن قراءت کانفرنس کا اہتمام
اس موقع پر دنیا کے معروف قرا حضرات قاری عبدالغفار مکاوی(مصر)، قاری نصرا لطاروطی(مصر)، قاری ذیشان، قاری شمس الحق نے اپنے مخصوص اندازمیں تلاوت قرآن پاک سے حاضرین محفل کے دل موہ لئے۔ محفل حسن قراءت کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ تھے جنھوںنے بہترین تلاوت قرآن پاک سے حاضرین محفل پر سحر طاری کردیا۔
محفل پاک میں پیرزادہ علی احمد صابر، علامہ نعیم جاوید نوری، قاری عنائیت اللہ سیالوی، قاری زین العابدین، قاری حنیف فریدی، محمد علی نقشبندی، آغا ناصر اور الحاج محمد اشفاق نے بھی خصوصی شرکت کی۔محفل پاک کے اختتام پر لاہورپریس کلب کے قائم مقام صدر ذوالفقار علی مہتونے معززمہمانوںکو یادگاری شیلڈزپیش کیں اور شاندارمحفل پاک کے انعقاد پر ممبر گورننگ باڈی محمد احمد رضا کو سراہا۔








No comments:
Post a Comment