نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ازبکستان کی 15 سائیڈ رگبی ٹیم 27 اپریل کو لاہور پہنچے گی


ازبکستان کی 15 سائیڈ رگبی ٹیم 27 اپریل کو لاہور پہنچے گی


لاہور (نوائے درویش رپورٹ) پاکستان میں انٹرنیشنل رگبی کی واپسی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل رگبی کی واپسی ہوگئی۔ ازبکستان کی 15 سائیڈ رگبی ٹیم 27 اپریل کو ایشین رگبی ڈویژن تھری چیمپئن شپ ڈویڑن تھری سی کھیلنے کیلئے لاہور پہنچے گی۔
 پاکستان رگبی یونین کے چیئرمین فوزی خواجہ کے مطابق ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے درمیان دو 15 سائیڈ ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ پہلا میچ 28 اپریل بروز اتوار کو سہ پہر چار بجے پاکستان رگبی اکیڈمی لاہور کینٹ میں جبکہ دوسرا میچ یکم مئی بروز بدھ کو سہ پہر چار بجے پاکستان رگبی اکیڈمی لاہور کینٹ میں ہوگا۔
فوزی خواجہ کے مطابق پاکستان ٹیم نے دو ماہ کے کیمپ میں کافی محنت کی ہے اور لڑکے فٹ ہیںاور امید ہے کہ ازبکستان کی ٹیم سے زبردست ایشین چیمپئن شپ کے مقابلے ہوں گے۔ پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ کوچ شکیل احمد نے چیئرمین فوزی خواجہ ، صدر چودھری عارف سعید اور دیگر کی مشاورت سے تیس رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کیا۔
 پاکستان کے تجربہ کار 15 سائیڈ رگبی کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی کاشف خواجہ(اسلام آباد) کو پاکستان ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اسلام آباد سے حماد صفدر، علی خان، داو ¿د شاہ، ابراہیم خان اور معیز شاہ ، پاکستان واپڈا سے سعد عارف، علی شاہد اور داو ¿د گل، ملتان سے خاور، ڈی ایچ اے رگبی کلب سے شیر علی، لاہور رگبی فٹ بال کلب سے احمد وسیم، فیصل اسلم، صائم، محمد عاقب اور صفیان ، لاہور ہاکس رگبی کلب سے محمد وقاص، محمد افضال، منیب افتخار، علی حیدر، پاکستان آرمی سے ناصر محمود، شاہد محمود، وقار یونس، محمد وقاص، محمد ہارون، زاہد اقبال ، اسرار احمد، انجم سجاد، ممتاز احمد اور خالد محمود شامل ہیں۔پاکستان رگبی ٹیم کے ہیڈ کوچ شکیل احمد ملک جبکہ مینجر محمد عبداللہ ہیں۔ مہمان ٹیم 26 کھلاڑیوں اور تین آفیشلز پر مشتمل ہے جن کے ہیڈ آف مشن ٹیم مینجر شوکرک ہیں

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts