نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

عمر اکمل کو کیوں جرمانہ کیاگیا؟کرکٹر نے سزا قبول کرلی!



پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کو کیا کرنے پر جرمانہ کیاگیا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ کرکٹر نے سزا قبول کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق عمر اکمل کوکیا کرنے پر جرمانہ کیاگیا۔ عمر اکمل کو طویل عرصے بعد آسٹریلیا کے خلاف حالیہ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور پانچوں میچوں میں انہیں موقع فراہم کیا گیا، لیکن ان کی کارکردگی ٹیم کے لیے باعث اطمینان ثابت نہ ہوسکی اور ٹیم کو سیریز میں عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عمر اکمل پر آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری میچ سے قبل ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات دیر تک ٹیم کے ہوٹل سے باہر رہنے پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیاگیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عمر اکمل کو دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف پانچویں میچ سے قبل رات کو باہر جانے پر میچ فیس کے 20 فیصد جرمانے کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ تنبیہ بھی کی گئی ہے۔پی سی بی کے مطابق عمر اکمل نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے فعل پر معذرت کی اور ٹیم منیجر طلعت علی کی جانب سے دی گئی سزا کو قبول کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مکمل طور پر غیر پیشہ ورانہ ہے اور کسی صورت نظر انداز یا صرف نظر نہیں کیا جاسکتا ہے۔
عمر اکمل نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 30 کی اوسط سے 150 رنز بنائے اور سیریز کے پہلے میچ میں کھیلی گئی 48 رنز کی اننگز ان کا سب سے بڑا سکور تھا، جبکہ انہوں نے آخری میچ میں 43 رنز بنائے تھے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے عمر اکمل نے اچھی بیٹنگ کی تھی اور گلیڈی ایٹرز نے لیگ کا چوتھا سیزن جیت کر نئے چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی سے قبل فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے عمراکمل کو وطن واپس بھجوادیا تھا، دونوں میڈیا کے سامنے ایک دوسرے پر سخت تنقید بھی کرتے نظر آئے۔اس سے قبل بھی بیٹسمین ڈانس پارٹیز اور ٹریفک وارڈن کیساتھ جھگڑے سمیت کئی تنازعات میں ملوث رہے ہیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts