عالمی چیمپئن اور فخر پاکستان جان شیر خان نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے میری تجاویز کو اہمیت دیتے ہوئے ملک میں سکواش کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے میری رہنمائی مانگی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ میرے تجربے کی روشنی میں سکواش کی ترقی کا واحد حل پاکستان بھر میں جونیئر لیول کے انٹر نیشنل ٹورنمنٹس اور پروفیشنل سینئر لیول کے زیادہ سے زیادہ 10 سے 15 ہزار ڈالر تک کے ٹورنامنٹس منعقد ہونے چاہیں جسکی وجہ سے پاکستانی کھلاڑیوں کا نہ صرف مورال بلند ہو گا بلکہ انکو اپنا کھیل بہتر بنانے اور پوائنٹس بہتر کرنے کے بھی کئی مواقع اپنے ملک میں دستیاب ہونگے۔ جسکی وجہ سے انٹرنیشنل سطح پر ہمارے کھلاڑیوں کو بڑے بڑے ٹورنمنٹس کھیلنے اور ملک کا نام روشن کرنے کے موقع ملیں گے۔ دنیائے سکواش کی تاریخ میں سب سے زائد 99پروفیشنل فائنلز جتنے والے عالمی چیمپئن جان شیر خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پریزیڈنٹ پاکستان سکواش فیڈریشن مجاہد انور خان اور پاک ایئر فورس کی کاوشوں سے پاکستان میں انٹر نیشنل ٹورنامنٹس شروع ہو رہے ہیں اور میں اُمید کرتا ہوں کہ پاکستانی پلیئرز ان ٹورنامنٹس میں بہتر کھیل کا مظاہر کر کے ٹائیٹل جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے ۔ 8 مرتبہ کے ورلڈ اوپن کے ریکارڈ ہولڈ جان شیر خان نے مذید کہا کہ ہمارے کھلاڑی بہت Skill full ہیں لیکن اُنکو زیادہ سے زیادہ محنت اور توجہ اپنی فٹنس پر کرنی چاہیے اور ساتھ ہی میں پروفیشنل کوچز اور ٹرینرز ہائر کرنے چاہیں تا کہ ہونہار پلیئرز کو چنا جائے اور اُن پر مزید محنت کر کے ملک کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کیا جا سکے۔
عمران خان آپ کا شکریہ

No comments:
Post a Comment