نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

لاہور: تسنیم کوثر کے اعزاز میں شامِ پذیرائی اور جشنِ صحت، اہلِ قلم کی بھرپور شرکت

 لاہور: تسنیم کوثر کے اعزاز میں شامِ پذیرائی اور جشنِ صحت، اہلِ قلم کی بھرپور شرکت







لاہور (ادبی رپورٹر)انجمن ترقی پسند لاہور کے زیر اہتمام ممتاز شاعرہ، ادیبہ اور انسانی حقوق کی ترجمان تسنیم کوثر کے اعزاز میں ایک پروقار "شامِ پذیرائی" اور ان کی صحت یابی کے موقع پر "جشنِ صحت" کا انعقاد روٹری کلب آف شادمان لاہور میں کیا گیا۔ تقریب کی صدارت معروف دانشورہ مسرت کلانچوی نے کی، جبکہ نذیر قیصر، رخشندہ، نوید ضیاء چاولہ اور ڈاکٹر فضیلت بانو مہمانانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئیں۔

تقریب میں لاہور اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے ممتاز اہلِ قلم، شعراء، ادباء، اور فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے تسنیم کوثر کی ادبی خدمات اور انسانی حقوق کے لیے ان کی جدوجہد کو سراہا، اور انہیں اکیسویں صدی کی کامیاب ترین شاعرہ و ادیبہ قرار دیتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

مقررین نے اپنے خطابات میں تسنیم کوثر کے منتخب اشعار اور اقتباسات پیش کیے اور ان کے اسلوب، فکر اور زبان و بیان پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے دوران ان کی حالیہ صحت یابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ تسنیم کوثر جیسے حساس دل رکھنے والے ادیب معاشرے کی فکری رہنمائی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات اور تہنیتی کلمات کے ساتھ ہوا، جس میں تسنیم کوثر کی درازیٔ عمر اور مسلسل ادبی خدمات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

Share:

مالاکنڈ: جماعت اسلامی خواتین کا جلسہ عام، خواتین کو اسلامی حقوق دلوانے کے عزم کا اظہار

 

مالاکنڈ: جماعت اسلامی خواتین کا جلسہ عام، خواتین کو اسلامی حقوق دلوانے کے عزم کا اظہار








مالاکنڈ : جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی قیادت نے مالاکنڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی خواتین کو اسلام کے دیے گئے مکمل حقوق دلوانے کے لیے پرعزم ہے اور یہ جدوجہد آئندہ بھی جاری رہے گی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس حقوقِ نسواں کا مکمل چارٹر موجود ہے، اور جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ خواتین کو وہ تمام حقوق دیے جائیں جو اسلام نے عطا کیے ہیں۔ ڈاکٹر حمیرا نے مزید کہا کہ عدل، امن، فلاح اور خوشحالی کسی بھی اسلامی ریاست کے بنیادی ستون ہوتے ہیں، اور وہ حکومتیں جو دستورِ الٰہی کی پیروی کرتی ہیں، فلاح کی منزل تک پہنچتی ہیں۔ جلسے سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان کو چاہیے کہ وہ لوگوں کے مسائل سنیں، ان کے دکھ درد میں شریک ہوں، ان کی غلطیوں کو درگزر کریں اور مایوسی کو امید میں بدلنے کا ذریعہ بنیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے ذمہ داران کا افراد سے ایسا تعلق ہونا چاہیے جو انہیں متاثر کرے اور وہ ان جیسا بننے کی خواہش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری اصل شناخت داعی دین کی ہے، اور یہ ذمہ داری ایک آزمائش بھی ہے اور باعثِ سعادت بھی۔ انہوں نے زور دیا کہ کارکنان کو محبت، نرمی، عالی ظرفی، درگزر اور حکمت جیسے اوصاف اپناتے ہوئے معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔

Share:

سوات مینگورہ سانحہ: جماعت اسلامی خواتین کا اظہار افسوس

سوات مینگورہ سانحہ: جماعت اسلامی خواتین کا اظہار افسوس



لاہور/سوات :حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق، صدر وسطی پنجاب نازیہ توحید، اور صدر لاہور عظمیٰ عمران نے سوات مینگورہ کے دلخراش سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ڈپٹی سیکریٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، ڈاکٹر زبیدہ جبیں، عفت سجاد، عائشہ سید، عطیہ نثار اور طیبہ عاطف نے بھی سانحے پر تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سیلابی ریلے میں 18 قیمتی جانوں کا ضیاع قومی صدمہ ہے،  متاثرین کئی گھنٹوں تک مدد کے لیے پکار لگاتے رہے، مگر بروقت امداد نہ پہنچ سکی۔

ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں سیاحتی مقامات پر پیش آنے والے مسلسل حادثات مقامی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ عوام ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن مشکل وقت میں ان کی جان کی حفاظت یقینی نہیں بنائی جا رہی، جو باعث شرم اور لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نےعوام سے اپیل کی کہ وہ موسم کی شدت میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

Share:

ابوبکر ,راشد نے بی او پی جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں دو دو ٹائٹل اپنے نام کر لیے

ابوبکر ,راشد  نے بی او پی جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں دو دو ٹائٹل اپنے نام کر لیے



لاہور: ابوبکر طلحہ اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے راشد علی بچانی نے بینک آف پنجاب (بی او پی) جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو دو ٹائٹلز اپنے نام کیے۔ یہ ایونٹ باغ جناح لاہور میں واقع پنجاب ٹینس اکیڈمی میں اختتام پذیر ہوا۔


بوائز انڈر 18 سنگلز کے فائنل میں ابوبکر طلحہ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے زوہیب افضل ملک کو 1-6، 3-6 سے شکست دی۔ بعد ازاں، انہوں نے زوہیب کے ساتھ مل کر بوائز انڈر 18 ڈبلز کا ٹائٹل بھی جیت لیا، جہاں انہوں نے حاذق عاصم اور نبیل قیوم کو 1-6، 2-6 سے مات دی۔ دونوں کھلاڑی SA گروپ کے اسپانسرڈ تھے۔


راشد علی بچانی نے بوائز انڈر 14 اور انڈر 12 سنگلز ٹائٹلز جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے انڈر 14 فائنل میں محمد معاذ کو 4-1، 5-3 سے اور انڈر 12 فائنل میں 0-4، 0-4 سے شکست دی۔


بوائز انڈر 14 ڈبلز میں عبد الرحمن اور محمد جنید خان نے محمد ابراہیم گل اور زید زمان کو 4-1، 5-3 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔ فاطمہ گروپ کے محمد معاذ نے بوائز/گرلز انڈر 12 ڈبلز میں محمد ایان کے ساتھ مل کر ارش عمران اور اذان عمران کو 0-4، 0-4 سے شکست دی۔


گرلز انڈر 14 کا ٹائٹل بسمال ضیاء (علی ایمبرائیڈری ملز) نے جیتا، جنہوں نے سنسنی خیز مقابلے میں ہاجرہ سہیل کو 4-2، 2-4، 5-3 سے ہرایا۔ گرلز انڈر 12 فائنل میں ایمن ریحان نے ایمان شہباز کو 4-2، 2-4، 4-2 سے شکست دی۔ بوائز/گرلز انڈر 10 کیٹیگری میں ارش عمران نے اشتر عالم خان کو 2-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔


اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی بینک آف پنجاب کے چیف انٹرنل آڈیٹر سید محمد ریحان اور سینئر مینیجر مارکیٹنگ زین علی بخاری تھے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی اور امریکی قونصل خانہ لاہور کی پبلک ڈپلومیسی آفیسر راکیل کنگ نکودیمس نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی۔ تقریب میں رشید ملک (SEVP PLTA)، سہیل ملک، کرنل (ر) عارف ملک، کرنل (ر) آصف در، نسیم احمد، اسحاق لون، نعمان اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں.


Share:

اوکاڑہ میں گل ادبی ایوارڈز کی تقریب، معروف شعرا کو خراجِ تحسین

 اوکاڑہ میں گل ادبی ایوارڈز کی تقریب، معروف شعرا کو خراجِ تحسین







وکاڑہ (ادبی رپورٹر)  ترویج ادب پاکستان اور گل ادبی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے سن 2024 میں شائع ہونے والی اردو اور پنجابی شاعری کی کتب کا ملک گیر سطح پر مقابلہ منعقد کیا گیا۔ منتخب شعرا کو "گل ادبی ایوارڈ" سے نوازا گیا۔


تقریب تقسیمِ ایوارڈ اوکاڑہ ڈسٹرکٹ بار کی لائبریری میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت ریٹائرڈ سیشن جج اصغر فہیم بھٹی نے کی، جب کہ پروفیسر احمد ساقی اور طارق کامران مہمانانِ خصوصی کے طور پر شریک تھے۔ صغیر تبسم اور میاں سجاد وٹو کو مہمانانِ اعزاز کے طور پر مدعو کیا گیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض اصغر ندیم نے انجام دیے۔


تقریب میں ایک خوبصورت مشاعرہ بھی منعقد ہوا، جس میں معروف شعرا نے اپنا کلام پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ مشاعرے کے بعد ایوارڈز کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔


گل ادبی فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین چوہدری افضل گل نے اپنے خطاب میں بتایا کہ گل ادبی ایوارڈ ان کے والد، چوہدری محمد چراغ گل کے نام سے منسوب ہے، جو علم دوست اور ادب نواز شخصیت تھے۔


صدرِ محفل اصغر فہیم بھٹی نے اپنے خطاب میں اس ادبی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ کا اجراء ادب کی خدمت کے مترادف ہے اور اس حوالے سے چوہدری افضل گل اور ترویج ادب پاکستان کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔


ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں نمایاں نام یہ ہیں:

ڈاکٹر بشیر فیض اسدی، چوہدری محمد اختر گل (پرنسپل اے پی ایس کالج)، شاذیہ اکرم نایاب، سہیل اسجد، صغیر تبسم، املاک جدران، عروا بن سہیل، طاہر نعیم، خضر محسن، ڈاکٹر انور انیق، ناز مظفر آبادی، پروفیسر رضا اللہ حیدر، ڈاکٹر انعم گل، احمد ظفر، چوہدری صاحب افضل گل، چوہدری ہاتف افضل گل اور عمران حسینی۔


Share:

تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری، مگر بجٹ میں متبادل ریونیو کا دباؤ برقرار

 تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری، مگر بجٹ میں متبادل ریونیو کا دباؤ برقرار



اسلام آباد(ویب ڈیسک)آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے حکومت نے انکم ٹیکس کی شرحوں میں قابلِ ق کمی کی سفارشات تیار کرلی ہیں، جنہیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مثبت انداز میں سراہا ہے، تاہم آئی ایم ایف نے متبادل ریونیو ذرائع پیش کرنے پر زور دیا ہے۔


ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج ہونے والے ورچوئل مذاکرات میں بجٹ اہداف، صنعتی و زرعی شعبوں کی سہولت اور ٹیکس ریلیف کی تجاویز پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔


تجاویز میں ماہانہ آمدنی ایک لاکھ روپے تک ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے گھٹا کر 2.5 فیصد اور 1 لاکھ 83 ہزار روپے ماہانہ آمدنی پر 15 فیصد سے کم کر کے 12.5 فیصد کرنے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں، 2 لاکھ 67 ہزار روپے پر 25 فیصد کی جگہ 22.5 فیصد اور 3 لاکھ 33 ہزار روپے پر 30 فیصد کی بجائے 27.5 فیصد کی شرح متوقع ہے۔


صنعتی شعبے کے لیے خام مال پر عائد 200 ارب روپے ودہولڈنگ ٹیکس کی ختمی کا بھی منصوبہ ہے جبکہ تعمیراتی صنعت کو بھی ٹیکس میں کمی دی جا سکتی ہے۔ زرعی شعبے کو قرض اسکیموں کے ذریعے مدد فراہم کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں۔


وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر تیار کردہ ان تجاویز کو معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کو پیش کیا، جس پر آئی ایم ایف نے حمایت کا اظہار کیا لیکن اس کے ساتھ متبادل آمدنی کے ذرائع فراہم کرنے کی شرط بھی رکھی ہے۔

گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں بجٹ اہداف اور ممکنہ ریونیو پلان پر تفصیلی غور کیا گیا تھا، اور آج کے اجلاس میں ان امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Share:

ویلڈن ارشد ندیم۔۔۔سبز پرچم سربلند کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

 ویلڈن ارشد ندیم۔۔۔سبز پرچم سربلند کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا



پاکستان کے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں ارشد ندیم نے آخری تھرو 86.40 میٹر کی کر کے گولڈ میڈل جیتا۔بھارت کے سچن یادیو 85.16 کی تھرو کر کے دوسرے نمبر پر رہے،جیت کے بعد ارشد ندیم نے سجدۂ شکر ادا کیا۔پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر اور دوسری کوشش میں 75.39 میٹر کی تھرو کی۔

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور جیولن تھرو کے اسٹار ارشد ندیم نے ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2025 میں گولڈ میڈل حاصل کر کے ملک کا نام روشن کر دیا۔ارشد ندیم نے فائنل میں اپنی آخری کوشش میں 86.40 میٹر کا ریکارڈ تھرو کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کی دیگر کوششیں بھی متاثر کن رہیں جن میں پہلی تھرو 75.64 میٹر، دوسری 76.80 میٹر، تیسری 85.57 میٹر، چوتھی 83.99 میٹر اور پانچویں 83.44 میٹر تھیں۔

یہ ارشد کی ایشیئن چیمپیئن شپ میں پہلی بار میڈل جیتنے کی بڑی کامیابی ہے، جو انہوں نے 2017 اور 2019 میں شرکت کے باوجود حاصل نہیں کر پائے تھے۔

پاکستان کے دوسرے ایتھلیٹ یاسر سلطان نے بھی فائنل میں حصہ لیا جہاں ان کی بہترین تھرو 75.39 میٹر رہی اور وہ آٹھویں نمبر پر رہے۔ یاسر سلطان نے 2023 میں ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

ارشد ندیم نے گزشتہ سال پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر کی تھرو کے ساتھ پاکستان کو 40 سال بعد جیولن تھرو میں اولمپک گولڈ میڈل دلایا تھا۔ ان کی اس شاندار کارکردگی پر انہیں پاکستان کا تمغۂ امتیاز بھی دیا گیا تھا۔

اس موقع پر ارشد ندیم کے والدین اور اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کی دعاؤں نے ان کے بیٹے کو یہ کامیابی دی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین بھی ارشد کی کارکردگی کو ’فخر پاکستان‘ قرار دے رہے ہیں۔پاکستان کے لئے یہ میڈل نہ صرف ایک اعزاز ہے بلکہ 1973 کے بعد ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والا پہلا موقع ہے، جب اللہ داد اور محمد یونس نے پاکستان کے لیے طلائی تمغے جیتے تھے۔

ارشد ندیم کا تعلق میاں چنوں کے نواحی علاقے سے ہے اور ان کے کوچ فیاض حسین بخاری اور رشید احمد ساقی نے ان کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے ارشد ندیم نے اپنی حمایت اور دعاؤں کے لیے قوم کا شکریہ ادا کیا اور یہ فتح پاکستان کے نام کی۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ارشد ندیم نے کہا: ’ یہ آپ سب کی دعاؤں کی وجہ سے ہے کہ اللہ نے مجھے فائنل میں کامیاب کیا، اور پاکستان کو عزت دی، جب میں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ جیتا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپ سب کی دعاؤں اور میری اور میرے کوچ سلمان اقبال بٹ کی محنت کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز، ارشد ندیم نے بین الاقوامی مقابلے میں واپسی کی اور جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں مردوں کے جیولین تھرو فائنل میں 86.40 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان کے لیے 50 سالوں میں یہ پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ ہندوستان کے سچن یادیو نے 85.16 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی اور جاپان کے یوتا ساکیاما نے 83.75 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا، یہ دونوں کھلاڑیوں کی ٹورنامنٹ میں بہترین ذاتی کارکردگی بھی تھی۔

قبل ازیں ارشد ندیم پیرس میں گذشتہ برس منعقد ہونےو الے اولمپک گیمز میں 92.97 میٹر کی زبردست تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔ارشد ندیم جلد ہی ستمبر میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کی تیاری کے لیے انگلینڈ جائیں گے، یہ واحد بڑا ٹورنامنٹ ہے جہاں انہوں نے ابھی تک گولڈ میڈل نہیں جیتا ہے۔ارشد اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز اور ایشیئن گیمز میں بھی طلائی تمغہ حاصل کر چکے ہیں۔

ارشد ندیم کا سفر میاں چنوں کے گھاس والے میدان سے شروع ہوا جو اُنھیں انٹرنیشنل مقابلوں میں لے گیا۔

Share:

Recent Posts