نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی ڈاکٹر حمیرا طارق کا جامعۃ المحصنات چترال کا دورہ، تعلیمی و تربیتی نظام کو سراہا

 سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی ڈاکٹر حمیرا طارق کا جامعۃ المحصنات چترال کا دورہ، تعلیمی و تربیتی نظام کو سراہا




چترال (ویمن رپورٹر) سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے اپنے وفد کے ہمراہ جامعۃ المحصنات چترال کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین و ناظمہ اجتماعِ عام ثمینہ سعید، ڈپٹی سیکرٹریز عفت سجاد اور عائشہ سید بھی موجود تھیں۔


دورے کے دوران ڈاکٹر حمیرا طارق نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا اور اس کے تربیتی و تعلیمی نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جامعۃ المحصنات دینی و دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاق و کردار کی تربیت کا مثالی ادارہ ہے جو علاقے کی بچیوں کی فکری و اخلاقی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔


ثمینہ سعید نے اپنے خطاب میں جامعہ کے نظامِ تعلیم کو "طالبات کی فکری و اخلاقی تربیت کا بہترین نمونہ" قرار دیا اور کہا کہ ایسے ادارے مستقبل میں مثبت تعلیمی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔ انہوں نے طالبات و اساتذہ کو جماعت اسلامی کے آئندہ اجتماعِ عام میں بھرپور شرکت کی دعوت بھی دی۔


دورے کے اختتام پر جامعۃ المحصنات کی پرنسپل نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کی کامیابیوں و آئندہ کے اہداف پر بریفنگ دی۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts