نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

قائداعظم گولڈ کپ 2025: لاہور پولو کلب میں سنسنی خیز مقابلے، ایف جی پولو اور ایچ این فاتح

 قائداعظم گولڈ کپ 2025: لاہور پولو کلب میں سنسنی خیز مقابلے، ایف جی پولو اور ایچ این فاتح




لاہور(نوائے درویش رپورٹ) 62 ویں نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2025ء لاہور پولو کلب میں دو میچز کھیلے گئے  جن میں ایف جی پولو اور ایچ این کی ٹیمیں کامیاب رہیں۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی چھٹی کی وجہ سے تماشائیوں اور فیملیز کی ایک بہت بڑی تعداد میچز دیکھنے کیلئے گراؤنڈ میں موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون،ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، سیکرٹری اور فیملیز بھی موجود تھی۔ پہلے میچ میں ایف جی پولو نے زبردست مقابلے کے بعد بی این /نیوایج کیبلز کی ٹیم کو 10-7 سے ہرا دیا۔

 اس طرح ایف جی پولو کی ٹیم اپنے پول کے اب تک کھیلنے گئے تینوں میچز جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرگئی۔ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیمیں جمعرات کو سیمی فائنل کھیلیں گی۔  ایف جی پولو کی طرف سے راول لیپ لا سیٹ نے پانچ، راجہ جلال ارسلان اور نکلوس رئیوز نے دو دو جبکہ میاں عباس مختار نے ایک گول سکور کیا۔ بی این /نیوایج کیبلز کی طرف سے سنٹی کرناڈس نے چھ اورزخمی سولاری کی جگہ کھیلنے والے حمزہ مواز خان نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں ایچ این کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد اولمپیاء /اے زیڈ بی کی ٹیم کو 9-8 سے شکست دیدی۔ ایچ این کی طرف سے حمزہ مواز خان نے چار، پیلرویزیدی اور رومیروزیولیٹا نے دو، دو گول، حیدر نسیم نے ایک گول سکور کیا۔ اولمپیاء /اے زیڈ بی کی طرف سے لیوئس مینول اگارے نے پانچ، احمد زبیر بٹ نے دو، نویلو اسٹاڈا نے ایک گول سکور کیا۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts