نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ـ’’فیری ٹیل ٹو‘‘۔۔۔کیا امید اور فرجاد اس بار ایک ہوپائیں گے؟

فیری ٹیل ٹو‘‘۔۔۔کیا امید اور فرجاد اس بار ایک ہوپائیں گے؟’’



کسی بھی ڈرامے کا سیکوئل آسان نہیں ہوتا لیکن  ایک ڈرامہ ایسا ہے جس کے سیزن ٹو کی ڈبل ایپی سوڈ پیش جارہی ہے۔ وہ ہے ڈرامہ’’ فیری ٹیل‘‘۔ یہ ڈرامہ اتنا زیادہ پسند کیاگیا کہ اب اس کا سیزن ٹو پیش کیاجارہا ہے ۔

اس کے کردار بھی وہی ہیں اور کہانی بھی وہیں سے شروع ہوتی ہے جہاںپر ختم ہوتی ہے لیکن اس بار سب سے اہم بات یہ ہے کہ  کیا فرجاد اور امید ایک ہوپائیں گے کیا ان کی شادی ہوپائے گی؟ اس سیزن میں یہ دکھایاگیا ہے کہ امید فرجاد کا آفس جوائن کرلتی ہے لیکن اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں کی وجہ سے  اس کو مشکلات پیش آتی ہیں۔ فرجاد دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر اس کو اپنے آفس آنے کا کہہ دیتا ہے لیکن پھر ڈسپلن کی وجہ سے دوبارہ گھر بھجوادیتا ہے۔ کہانی دلچسپ انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، اس بار فرجاد کی والدہ امریکہ جانا چاہتی ہے اور ڈرامے دیکھ کر ولن بننے کی کوشش کرتی ہے یعنی ظالم ساس بننا چاہتی ہے لیکن شائد بن نہ پائے۔ امید سب کےساتھ مل کر ایک پلان بناتی ہے اور فرجاد کی والدہ کا پاسپورٹ فرجاد کی مدد سے غائب کرلیاجاتا ہے۔آگے کہانی میں ٹوئسٹ آنے والا ہے اس کا تذکرہ آگے جاکر کریںگے۔

 اپنے پہلے سیزن کی شاندار کامیابی کے بعد’’فیری ٹیل ‘‘دوسرے سیزن کے ساتھ ایک بار پھر ناظرین کا دل جیتنے کیلئے تیار ہے‘ ڈرامے کی دل کو چھونے والی کہانی کا سلسلہ ایک بار پھر وہیں سے جڑے گا جہاں پہلا سیزن ختم ہوا تھا۔پہلے سیزن میں’’فیری ٹیل ‘‘نے امید سے متعارف کرایاجسے باصلاحیت سحر خان نے ناقابل یقین انداز میں نبھایا ۔ دقیانوسی تصورات کو توڑتے ہوئے اُمید نے اپنے خوابوں کی تکمیل کا جو عزم کیا اسے نہایت ہمت سے آگے بڑھا‘ اس کے حوصلہ اور عزم نے ایک جانب ناظرین کو متاثر کیا تو دوسری جانب سحر خان کو ایک کامیاب اداکارہ قرار دیا۔

حمزہ سہیل یعنی فرجاد اور امید کے درمیان موجود کیمسٹری نے ڈرامے کو انتہائی دلچسپ انداز دے کر سکرین پر انمٹ نقوش ثبت کردیئے۔ ڈرامہ’’فیری ٹیل‘‘کی مصنفہ سائرہ مجید اور ہدایت کار علی حسن ہیں۔ فیری ٹیل کی مرکزی کاسٹ اداکارہ سحر خان(امیدپاشا) اور اداکار حمزہ سہیل(فرجاد) پر مشتمل ہے۔ اس ڈرامے کے دیگر اداکاروں میںاداکار علی سفینہ(اسد اللہ خان غالب)، عدنان رضا میر(سمیر)، اداکارہ عینہ خان(حیا)، سلیم شیخ(پاشا صاحب)،آمنہ یوزیسف(مریم)،حنا رضوی(آغوجان)،، سلمیٰ حسن، تحسین وجاہتاور سمن انصاری شامل ہیں۔آصف رضا میر کے بیٹے عدنان رضا میر  نےاس پراجیکٹ کے ذریعے باقاعدہ اداکاری کا آغاز کیا ہے ۔

ڈرامہ فیری ٹیل کے نام کو سن کر لگتا ہے کہ اس میںپریوں کی کہانی ہوگی نہیںایسا نہیںہے۔ اس میں سحرخان(امید پاشا) نے ایک چلبلی لڑکی کا کردارادا کیا ہے ، وہ اپنے خوابوں کوحقیقت میں بدلنے کے لئے کوئی بھی قدم اٹھانے کوتیار ہوجاتی ہے۔ وہ گیم شو میںشرکت کرنے کے لئے گھر سے بھاگ جاتی ہے ۔ اس کی ملاقات ڈرامائی انداز میںحمزہ سہیل(فرجاد) سے ہوتی ہے۔

اس کے پہلے سیزن کی بات کریں تو  ڈرامے میںحمزہ سہیل(فرجاد) ایک منظم انسان ہے اور نظم وضبط کاپابند ہے لیکن ہر وقت غصے میںرہتا ہے۔ فرجاد کی بہن کی ملاقات امید پاشا سے ڈرامائی انداز میں ہوتی ہے۔ دونوں کی دوستی بہت اچھی رہتی ہے۔اداکار علی سفینہ(اسد اللہ خان غالب) نے گیم شو ہوسٹ کا کردار ادا کیا ہے۔ اس کی انٹری ڈرامائی انداز میںہوتی ہے۔ 

فیری ٹیل کی کہانی 20 سالہ اُمید اور فرجاد کے گرد گھومتی ہے، اُمید زندگی سے بھرپور لڑکی ہے جسے چائے سے جنون کی حد تک پیار ہے ۔اُمید کی زندگی اس وقت تبدیل ہوتی ہے جب وہ ایک گیم شو میں حصہ لینے کیلئے اسلام آباد جاتی ہے جہاں پر اُس کی ملاقات فرجاد سے ہوتی ہے جو انتہائی کم گو ہے اور لڑکیوں سے دور بھاگتا ہے۔امید پاشا گیم شو سے دو کروڑ روپے جیت جاتی ہے اس کی زندگی بدل جاتی ہے۔

ڈرامے میں امیدپاشا کی زندگی میںایک کردار ولید کا بھی آتا ہے جو اس سے اسکی دولت کی وجہ سے شادی کرنا چاہتا ہے لیکن امید اس کوکھری کھری سناکر بھاگنے پرمجبور کردیتی ہے۔اتنے میں اے کے (اسد اللہ) فرجاد کی والدہ کے ساتھ امید کے گھر پہنچ جاتا ہے۔ڈرامے میں ایک ٹوئسٹ آتا ہے۔ اے کے اپنا رشتہ امید کے لئے بھیجتا ہے،پاشا صاحب وقت مانگ لیتے ہیں۔

فرجاد کو یہ اچھا نہیںلگتا ہے، وہ پاشا صاحب کو اے کے کے  خلاف کردیتا ہے۔پاشا صاحب(سلیم شیخ) اس کے رشتے سے انکار کردیتے ہیں۔

زیادہ تر ناظرین امید اور فرجاد کی کیمسٹری کی وجہ سے ڈرامے کو بہت پسند کررہے ہیں، امید اورفرجاد کی  ہلکی پھلکی نوک جھونک نے ڈرامےمیں تفریح کا رنگ بھردیا ہے۔امید اور فرجاداپنے اپنے کرداروںکوبہترین انداز سے نبھار ہے ہیں اور شائقین کی بھرپور دادحاصل کررہےہیں۔تاہم یہ ضرور ہےکہ ’’فیری ٹیل‘‘ کی کہانی روایتی کہانیوںسے ہٹ کر انتہائی منفرد ہے اور شائقین کے دل میںگھر کررہی ہے۔



نوٹـ: یہ بلاگر کی ذاتی رائے ہے اس سے ہمارا متفق ہونا ضروری  نہیں ہے 


تعارف:حرااسلم بلاگر ہیں ،انہوں نے ماس کمیونیکشن کی تعلیم حاصل کررکھی ہے۔ ان کو مختلف سماجی موضوعات پر لکھنے کا شوق ہے،وہ مختلف ویب سائیٹس پر بلاگز لکھتی رہتی ہیں۔




Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts