نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

"تیرے بن"۔۔۔میرب اور مرتسم کی محبت امر رہی۔۔۔مقبولیت کے ریکارڈ توڑے۔۔۔شائقین سیزن 2 کے سحر میں گرفتار ہونے کو تیار

 "تیرے بن"۔۔۔میرب اور مرتسم کی محبت امر رہی۔۔۔مقبولیت کے ریکارڈ توڑے۔۔۔شائقین سیزن 2 کے سحر میں گرفتار ہونے کو تیار




 میاں اور بیوی کی محبت امر ہوتی ہے اوراس کو ختم نہیں کیا جاسکتا اس کے درمیان میں چاہے کوئی بھی آجائے اور اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کرے لیکن یہ صرف وقتی ہوتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ڈرامہ" تیرے بن" میں ہوا۔اس ڈرامے کا انجام انتہائی خوشگوار ہوا لیکن شائقین اس کومزید دیکھنا چاہتے تھے اوراس سوشل میڈیا پر اس کا اظہار بھی کیا۔ ڈرامے کی کہانی میرب (یمنیٰ زیدی) کے گرد گھومتی ہے جس کی اپنے کزن مرتسم (وہاج علی) سے زبردستی شادی کرا دی جاتی ہے۔

 میرب اس رشتے سے خوش نہیں ہوتی اور اسی لیے اپنے شوہر کو ہر قسم کے حقوق سے بھی محروم رکھنے کے لیے ایک کنٹریکٹ بھی سائن کراتی ہے جس کی رو سے جسمانی تعلقات پر پابندی ہوتی ہے۔ تاہم اس ڈرامے میں میرب کی مرتسم کے لیے اور حرکات پر تنقید بھی ہوئی اور وہیں مرتسم کو اس کو برداشت کرنے پر  سراہا بھی گیا لیکن اسی  نفرت اور محبت میں ڈرامہ اختتام پذیر ہوگیا۔  اس میں مرتسم اور میرے یعنی یمنی زیدی اور وہاج کواس قدر پسند کیاگیا کہ ڈرامہ تو ختم ہوچکا  لیکن شائقین اس کے سحر میں مبتلا ہیں ۔اس کے سیزن ٹو کا اعلان بھی ہوا ہے اسی وجہ سے شائقین جلد مرسم اور میرب کو دیکھنا چاہیں گے اب آگے کیا ہوگا۔

یہ ڈرامہ پاکستانی معاشرے میں بڑے زمینداروں کی حویلیوں کے اندر کی کہانی ہے۔میرب اور مرتسم ایک ہی خون سے ہیں۔ چچا تایا کی اولاد ہیں مگر میرب کو ماں بیگم کے پرانے پڑوسی اور فیملی فرینڈ وقاص اور ان کی بیگم انیلا پالتے ہیں۔وہ شہر کراچی میں ہی رہی ہے، جب کہ میرب کے ابا انور کی حویلی حیدرآباد میں ہے، جو بہت بڑے زمیندار ہیں۔اس حویلی میں نئی نسل کے بچوں کو یہی علم ہے کہ ان کے چچا انور نے شادی نہیں کی لیکن میرب ان کے چچا ہی کی بیٹی ہے۔ معلوم ہونے پر سب حیرت میں ڈوب جاتے ہیں۔قصہ مختصر میرب اور مرتسم کی شادی ہوتی ہے، لیکن وہ بھی انتہائی انوکھی جب دو مختلف المزاج جو دل سے ایک دوسرے کوپسند تو کرتے ہیں لیکن ایسے حصار میں ہیں کہ اقرار نہیں کرپاتے ۔تاہم اس ڈرامے کا کردار حیا خاصی تنقید کی زد میں رہی اور شائد وہ منفی کردار میں سراہی گئی اور اسی وجہ سے تنقید ہوئی ۔ حیا چونکہ مرتسم کی محبت میں گرفتار ہوتی ہے یہی وجہ ہوتی ہے کہ میرب اورمرتسم کی ازواجی زندگی میں مشکلات پیدا کرتی ہے۔ حیا کو تیرے بنا کا ولن قرار دیا جس کی وجہ سے سبینا فاروق کو منفی اداکاری کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ سبینا کے تیرے بن میں کردار کے حوالے سے ممیز بھی بنائے گئے جو کہ اداکارہ اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کرتیں۔ڈرامہ میں دکھاگیا کہ ماں بیگم میرب کو اپنے خاندانی کنگن بھی پہنا دیتی ہیں لیکن یہ فیصلہ مرتسم اور میرب کو کسی صورت قبول نہیں ہے۔لیکن  خاندانی روایات کے مطابق دونوں خاموش رہتے ہیں۔

 ماں بیگم جو گھر کی سب سے بڑی بھابھی ہیں، ان کا حکم اس گھر پر ہی نہیں، ساری جاگیر پر چلتا ہے اور ان کے سامنے کوئی نہیں بول سکتا۔ ان کے فیصلے کو کوئی رد نہیں کر سکتا۔ بشریٰ انصاری ماں بیگم کے کردار کو خوب نبھا یا۔مرتسم کو اس کی ننھیالی کزن حیا بھی پسند کرتی ہے جو اسی حویلی میں کسی وجہ سے پلی بڑھی ہے، اس لیے خود کو یہاں کی وارث سمجھنے لگتی ہے۔لیکن مرتسم کس کوچاہتا ہے  وہ ہے میرب لیکن اکھڑ مزاج ہونے کی وجہ اقرار نہیں ہوتا دھیرے دھیر ے دل مائل ہوجا تاہے۔ مرتسم کی بہن کو بھی علم ہے کہ حیا مرتسم کو پسند کرتی ہے۔ حیا کو اس اچانک منگنی کی خبر سے شدید دھچکہ لگتا ہے۔دوسری جانب انور اپنی ساری زمینیں میرب کے نام کر دیتے ہیں جو ماں بیگم کے خاندان کے لیے آمدن کا بہت بڑا ذریعہ ہیں، اس لیے اب ماں بیگم اپنے بیٹے کے انکار کو کسی طور اہمیت نہیں دے رہیں کہ اگر یہ لڑکی نہ رہی تو زمین تقسیم ہو جائے گی۔میرب نے مرتسم کی طرح ماں بیگم کے سامنے شادی سے انکار بھی کیا تھا مگر فیصلہ کچھ اور ہی تھا۔

 مرتسم اور میرب کی تو ان کو لڑتے لڑتے محبت ہوجاتی ہے ۔ڈرامہ تیرےبن ختم تو ہوا لیکن اختتام انتہائی خوشگوار تھا اور شائقین اس کومزید دیکھنا چاہتےتھے۔تاہم وہیں پر ڈرامے میں ایک موڑ ایسا بھی تھا جہاں پرکہانی کی وجہ سے شدید تنقید ہوئی اور کچھ ٹوئسٹ ہوا ۔نوراں مخدوم نے ڈرامہ لکھا ہے اور سیونتھ سٹار کے سر پر اسے سکرین کرنے کا سہرا ہے۔ ڈرامے کی ہدایات سراج الحق نے دی ہیں۔ٹوئٹر پر ڈرامہ تیرے بن کے حوالے سے امریکا، ہانگ کانگ، بھارت، بنگلادیش، نیپال اور الجیریا میں ہزاروں ٹوئٹس کیے گئے۔اس کے علاوہ یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے حوالے سے بھی ٹوئٹر پر کئی ملکوں میں ٹرینڈنگ دیکھی گئی ہے ۔ سیونتھ سکائی انٹرٹینمنٹ کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نے انسٹاگرام پر ڈرامے کا سیزن 2 بنانے کا اعلان کیا۔عبداللہ کادوانی نے ڈرامے کی مرکزی کاسٹ کے ہمراہ ڈرامے کی غیر معمولی کامیابی کا کیک کاٹتے ہوئے لکھا : ’تیرے بن کا غیر معمولی سفر  پاکستان میں انٹرٹینمنٹ کی تاریخ میں بے مثال سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے اختتام کو پہنچا۔تیرے بن کو سب سے بڑا بلاک بسٹر  بنانے پر ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں،  میں اور اسد قریشی دنیا بھر کے ناظرین کا ہماری تخلیق کے لیے ان کی بے پناہ محبت اور حمایت کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔خیر ناظرین کو اب اس کے سیزن ٹو کا بے چینی سے انتظار رہے گا۔




نوٹ: یہ بلاگر کی ذاتی رائے ہے اس سے ہمارا متفق ہونا ضروری نہیں ہے 


تعارف:حرااسلم بلاگر ہیں ،انہوں نے ماس کمیونیکشن کی تعلیم حاصل کررکھی ہے۔ ان کو مختلف سماجی موضوعات پر لکھنے کا شوق ہے،وہ مختلف ویب سائیٹس پر بلاگز لکھتی رہتی ہیں۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts