ایشین میڈیااینڈبزنس ایوارڈز کی تقریب 26 جون کو ہوگی۔۔نامزدگیوں کے بعد دعوت ناموں کا سلسلہ جاری
لاہور: ایشین میڈیااینڈبزنس ایوارڈز کی تقریب 26 جون کو ہوگی۔نامزدگیوںکے بعد دعوت ناموں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میںتمام انتظامات حتمی مراحل میں ہیں۔
ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے بتایا ہے کہ 6، ویں ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز کی تقریب 26 جون 2023ء کو منعقد کرنے کا پروگرام ترتیب دیا ہے۔
جس میں پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا اور زندگی کے مختلف شعبہ جات کے افراد و شخصیا ت کو انکی اعلیٰ خدمات پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
سید سہیل بخاری نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دو ویب چینلز ،سائٹس ایشین ویب ٹی وی اور جائیداد نیوزکی لانچنگ بھی تقریب کا حصہ ہو گی ۔وفاقی و صوبائی وزراء ممبران قومی اسمبلی سماجی و ثقافتی شخصیات اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہوں گے ۔
واضح رہے کہ اس سلسلے میں پرنٹ ، الیکٹرانک میڈیاکے نامور لوگوںکو دعوت نامے دئے جارہے ہیں ۔ یہ وہ ایوارڈز ہیں جن کی نامزدگیوں کا علم سوشل میڈیا کے ذریعے ہوتا ہے ۔ سید سہیل بخاری نے اس کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری رکھا ہوا ہے اوریہ ایوارڈ صحافیوںکو ان کے کام کے عوض دیاجاتا ہے۔







No comments:
Post a Comment