پنجاب پولیس کے ملازمین کی ہیلتھ سکریننگ مکمل، دور رس اثرات مرتب ہوں گے: آئی جی پنجاب پولیس
پولیس ملازمین کی ہیلتھ سکریننگ سے جدید ہیلتھ کیئر کا نظام وضع کرنے میں مدد ملےگی:علی جان خان
لاہور(لیڈی رپورٹر) محکمہ صحت کے جانب سے پنجاب پولیس کے ملازمین کی ہیلتھ سکریننگ مکمل کرلی گئی جس پر آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے سیکرٹری صحت علی جان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پولیس ملازمین کی سکریننگ نہایت پیشہ وارانہ انداز میں کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے ملازمین کی 9 بیماریوں کی سکریننگ اور ویکسینیشن میں محکمہ صحت کے مشکور ہیں۔
ان کا کہنا کہ ہیلتھ سکریننگ کے وضع کردہ نظام سے پولیس ملازمین کی صحت پر دور رس، مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔خط میں ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ہیلتھ سکریننگ کے بعد ملازمین کی زندگیوں اور فرائض میں نمایاں فرق دیکھا جاسکے گا۔سیکرٹری صحت علی جان خان نے بھی آئی جی پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے پنجاب پولیس ملازمین کے ہیلتھ کیئر کے لئے محکمہ صحت بھرپور وسائل فراہم کرے گا۔
علی جان خان کا کہنا کہ پولیس ملازمین کی ہیلتھ سکریننگ سے جدید ہیلتھ کیئر کا نظام وضع کرنے میں مدد ملےگی۔واضح رہے کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے آئی جی پولیس پنجاب کے کہنے پر صوبہ بھر میں تمام پولیس ملازمین میں شوگر، بلڈ پریشر، موٹاپا، دمہ، ٹی بی، ہیپاٹائیٹس بی،سی، قوت سماعت، نفسیاتی اور آنکھوں کی بیماریوں کے علاج کے لئے سکریننگ کیمپ لگائے گئے۔
No comments:
Post a Comment