نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کی پیر نقیب الرحمن سے ملاقات، ملکی حالات پر تبادلہ خیال

 وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کی پیر نقیب الرحمن سے ملاقات، ملکی حالات پر تبادلہ خیال




لاہور(ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے سجادہ نشین عید گاہ شریف پیر نقیب الرحمن سے انکے آستانہ عالیہ پر ملاقات کی ۔اس میں ملک کی صورتحال اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

 پیر نقیب الرحمن نے ملک کی حفاظت اور ترقی کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے ملک میں بقا اور سلامتی کیلئے کردار ادا کیا ہے اور ملک کی تاریخ گواہ ہے انہوں نے ضرورت پڑنے پر کسی بھی قسم کی قربانیوں سے دریغ نہیں کیا۔

 وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصرنےکہا ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، ایک طرف ملک دشمن قوتیں کی سازشیں ہیں اور دوسری طرف معاشی چیلنجز درپیش ہیں مگر محب وطن پاکستانی ان حالات سے اتحاد و یگانگت کی بدولت سر خرو ہو نگے۔ انہوں نے کہا کہ علما و مشائخ کی دعاؤں اور کوششوں سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا اور حالات بہتری کی طرف گامزن ہونگے۔

 پیر نقیب الرحمن نے کہا پاکستان رمضان کی مقدس ساعتوں میں وجود میں آیا تھا، مسائل اور مشکلات عارضی ہیں اور یہ ملک قائم و دائم رہنے کیلئے معرضِ وجود آیا تھا اور قیامت تک قائم رہے گا۔ ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کیلئے علماء و مشائخ نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے اور موجودہ صورتحال میں بھی وہ ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری قوم کی رہنمائی کریں گے اور اجتماعیت کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے ریاستی اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts