نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

’’فخر زمان ۔۔۔۔بڑے میچ کا بڑا کھلاڑی‘‘

 ’’فخر زمان ۔۔۔۔بڑے میچ کا بڑا کھلاڑی‘‘



 پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔پاکستان کی اس جیت میں فخر زمان کا بڑا ہاتھ ہے۔فخر زمان نے بڑے سکور کے تعاقب میں فخر زمان نے 144 گیندوں پر 6 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 180 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس سکور کے ساتھ فخر ٹویٹر پر ٹرینڈ بھی کرتے رہے۔ فخر کوبڑا سکور کرنے پر شائقین کرکٹ کی طرف سےداد مل رہی ہے۔فخر زمان بظاہر بہت کول نظرآتے ہیںلیکن جب ان کا بیٹ رنز کرنے شروع کرتا ہے تو پھر وہ رکتا نہیںہے بلکہ ان کے آگے بائولر بے بس ہوجاتے ہیں۔


قومی ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے 3 ہزار رنز 67 اننگز میں مکمل کیے، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ نے بھی 67 اننگز میں 3 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ 57 ون ڈے میچز میں 3 ہزار رنز مکمل کر کے فہرست میں سب سے اوپر ہیں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 68، ویسٹ انڈیز کے ویو رچرڈز نے 69 اننگز میں 3 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ پاکستان کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان سب سے کم اننگز میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے ایشین بیٹسمین بن گئے ہیں۔فخر زمان مسلسل تین ون ڈے سنچریاں بنانے والے بھی چوتھے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔رواں برس جنوری میں کراچی میں نیوزی لینڈ ہی کیخلاف ہونے والی تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں بھی سنچری کی تھی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے دو ریکارڈ بنائے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کیوی کپتان ٹام لیتھم کو بیٹنگ کی دعوت د ی تھی۔نیوزی لینڈ کے بیٹرز ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طرف وکٹیں بچانے میں کامیاب رہے تو دوسری جانب مسلسل رنز کی رفتار بڑھاتے رہے، کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈیرل مچل نے 129 رنز ،جبکہ کپتان ٹام لیتھم 98 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں چیڈ بوز نے 51، وِل ینگ نے 19 جبکہ جیمز نیشام نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ اور احسان اللہ ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

دوسری اننگز میں پاکستان کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز کی مسلسل دوسری سنچری بنا ڈالی، فخر زمان نے 144 گیندوں پر 6 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 180 رنز کی اننگز کھیلی۔

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم 65 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے جبکہ محمد رضوان نے 54، امام الحق نے 24 اور عبداللہ شفیق نے 7 رنز کی اننگز کھیلی، شاہینوں نے مقررہ ہدف 49ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کیویز کے 337 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 49 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر سکور پورا کر لیا اور یوں سیریز میں مسلسل دوسری فتح حاصل کی ۔نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہینری، اش سودھی اور ہینری شپلے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔5 ایک روزہ میچز کی سیریز کی پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں کیوی ٹیم نے راولپنڈی سٹیڈیم کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنایا۔ میچ میں 336 رنز بنا کر پنڈی سٹیڈیم میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا ۔اس سے پہلے یہ اعزاز پاکستان کے پاس تھا، قومی ٹیم نے سال 2004ء میں اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف راولپنڈی سٹیدم میں 329 رنز بنائے تھے۔




Share:

1 comment:

Recent Posts