عالمی ادبی تنظیم ادارہ’’ خیال وفن ‘‘کا پلاک لاہور میں عیدملن مشاعرہ
لاہور(رپورٹ :طارق کامران)عالمی ادبی تنظیم ادارہ’’ خیال وفن ‘‘کا پلاک لاہور میں عیدملن مشاعرہ ہوا۔اس میں پچاس سے زائد شعرا نے کلام سنایا۔صدارتی پینل میں 55 سالہ قدیمی ماہنامہ شاداب لاہور کے مدیر ڈاکٹر کنول فیروز اورپروفیسر محمدعباس مرزا شامل تھے۔مہمان خصوصی میں کرامت بخاری،ڈاکٹرخالد جاویدخان،سرفراز علی حسین شامل تھے۔نظامت کے فرائض ادارہ خیال فن کے بانی مدیراعلی سہ ماہی خیال وفن اور تیس سے زائد کتب کے خالق ممتاز راشد لاہوری نے اداکیے۔ تلاوت جے ا ساقی،استقبالیہ کلمات خالد اعجاز مفتی،موناثانی نے نوجوان نسل کو ادب کی طرف راغب کرنے پر زور دیا۔
اس عید ملن مشاعرے میں ڈاکٹر کنول فیروز،پروفیسر محمد عباس مرزا، ممتاز راشد لاہور،کرامت بخاری،ڈاکٹر خالد جاوید جان،سرفراز علی حسین،طارق واصفی،ہمایوں پرویز شاہد،اسلام عظمی،جاوید سید،طاہرناصرعلی،طاہرابدال طاہر،ڈاکٹرشاہین بھٹی، سید ضیا حسین، کامران نذیر،نواب ناظم میو، ڈاکٹر عاصم بخاری، مرزا رضی الدین، برگیڈیئرصادق،طارق کامران(صحافی ،ادیب وشاعر)،اعجاز قریشی،ڈاکٹر ایم ابرار،متین کاشمیری،پروفیسر شفقت رسول مرزا،اکمل حنیف،عروج زیب،اقرااسلم،نائلہ عابد،روبینہ شاہین،ڈاکٹر تبسم خان،وحید احمد ناز،سلیم صابر،جواد راسخ،پروفیسرڈاکٹر فاخرہ شجاع،ریحانہ شبیر،مونا ثانی، پروین وفا ہاشمی، شیراز انجم،محمد احمد(عربی مترجم)،توقیر بن اسلم،پنجابی شاعر جی اے ساقی، سرور سکھیرا(بانی مجلہ دھنک لاہور)،ارشد نسم بٹ( صدر پاک آسٹریلیا فورم)، نعیم بٹ، افتخار احمد،علی راج،رانا اظہر(مالک لاہوری قلفہ) کیپٹن عمران سعید، رضوان شاہ(پلاک )اور دیگر شریک تھے۔حاضرین شرکا کے کلام سے محظوظ ہوتے رہے۔
راشد لاہوری کاکہنا تھا کہ اس قسم کی تقریبات کومنعقد کرنے کامقصد ادب کوفروغ دینا ہے ،ہم نئی نسل میںادب کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ نئی نسل سیکھنے میںـ بہت آگے ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کو راہ دکھائی جائے۔
No comments:
Post a Comment