نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

’’فیری ٹیل‘‘۔۔۔روایتی کہانیوں سے ہٹ کرمنفرد کہانی،جس نے شائقین کے دل موہ لئے


’’فیری ٹیل‘‘۔۔۔روایتی کہانیوں سے ہٹ کرمنفرد کہانی،جس نے شائقین کے دل موہ لئے



رمضان المبارک نجی چینل پر ایک ڈرامہ’’فیری ٹیل‘‘دکھایاجارہا ہے۔اس کی مصنفہ سائرہ مجید اور ہدایت کار علی حسن ہیں۔ فیری ٹیل کی مرکزی کاسٹ اداکارہ سحر خان(امیدپاشا) اور اداکار حمزہ سہیل(فرجاد) پر مشتمل ہے۔ اس ڈرامے کے دیگر اداکاروں میںاداکار علی سفینہ(اسد اللہ خان غالب)، عدنان رضا میر(سمیر)، اداکارہ عینہ خان(حیا)، سلیم شیخ(پاشا صاحب)،آمنہ یوزیسف(مریم)،حنا رضوی(آغوجان)،، سلمیٰ حسن، تحسین وجاہتاور سمن انصاری شامل ہیں۔آصف رضا میر کے بیٹے عدنان رضا میر  نےاس پراجیکٹ کے ذریعے باقاعدہ اداکاری کا آغاز کیا ہے ۔ 

ڈرامہ فیری ٹیل کے نام کو سن کر لگتا ہے کہ اس میںپریوں کی کہانی ہوگی نہیںایسا نہیںہے۔ اس میں سحرخان(امید پاشا) نے ایک چلبلی لڑکی کا کردارادا کیا ہے ، وہ اپنے خوابوں کوحقیقت میں بدلنے کے لئے کوئی بھی قدم اٹھانے کوتیار ہوجاتی ہے۔ وہ گیم شو میںشرکت کرنے کے لئے گھر سے بھاگ جاتی ہے ۔ اس کی ملاقات ڈرامائی انداز میںحمزہ سہیل(فرجاد) سے ہوتی ہے۔

 ڈرامے میںحمزہ سہیل(فرجاد) ایک منظم انسان ہے اور نظم وضبط کاپابند ہے لیکن ہر وقت غصے میںرہتا ہے۔ فرجاد کی بہن کی ملاقات امید پاشا سے ڈرامائی انداز میں ہوتی ہے۔ دونوں کی دوستی بہت اچھی رہتی ہے۔اداکار علی سفینہ(اسد اللہ خان غالب) نے گیم شو ہوسٹ کا کردار ادا کیا ہے۔ اس کی انٹری ڈرامائی انداز میںہوتی ہے۔ 

فیری ٹیل کی کہانی 20 سالہ اُمید اور فرجاد کے گرد گھومتی ہے، اُمید زندگی سے بھرپور لڑکی ہے جسے چائے سے جنون کی حد تک پیار ہے ۔اُمید کی زندگی اس وقت تبدیل ہوتی ہے جب وہ ایک گیم شو میں حصہ لینے کیلئے اسلام آباد جاتی ہے جہاں پر اُس کی ملاقات فرجاد سے ہوتی ہے جو انتہائی کم گو ہے اور لڑکیوں سے دور بھاگتا ہے۔امید پاشا گیم شو سے دو کروڑ روپے جیت جاتی ہے اس کی زندگی بدل جاتی ہے۔

ڈرامے میں امیدپاشا کی زندگی میںایک کردار ولید کا بھی آتا ہے جو اس سے اسکی دولت کی وجہ سے شادی کرنا چاہتا ہے لیکن امید اس کوکھری کھری سناکر بھاگنے پرمجبور کردیتی ہے۔اتنے میں اے کے (اسد اللہ) فرجاد کی والدہ کے ساتھ امید کے گھر پہنچ جاتا ہے۔ڈرامے میں ایک ٹوئسٹ آتا ہے۔ اے کے اپنا رشتہ امید کے لئے بھیجتا ہے،پاشا صاحب وقت مانگ لیتے ہیں۔

فرجاد کو یہ اچھا نہیںلگتا ہے، وہ پاشا صاحب کو اے کے کے  خلاف کردیتا ہے۔پاشا صاحب(سلیم شیخ) اس کے رشتے سے انکار کردیتے ہیں۔

زیادہ تر ناظرین امید اور فرجاد کی کیمسٹری کی وجہ سے ڈرامے کو بہت پسند کررہے ہیں، امید اورفرجاد کی  ہلکی پھلکی نوک جھونک نے ڈرامےمیں تفریح کا رنگ بھردیا ہے۔امید اور فرجاداپنے اپنے کرداروںکوبہترین انداز سے نبھار ہے ہیں اور شائقین کی بھرپور دادحاصل کررہےہیں۔تاہم یہ ضرور ہےکہ ’’فیری ٹیل‘‘ کی کہانی روایتی کہانیوںسے ہٹ کر انتہائی منفرد ہے اور شائقین کے دل میںگھر کررہی ہے۔



نوٹ: یہ بلاگر کی ذاتی رائے ہے اس سے ہمارا متفق ہونا ضروری  نہیں ہے 


تعارف:حرااسلم بلاگر ہیں ،انہوں نے ماس کمیونیکشن کی تعلیم حاصل کررکھی ہے۔ ان کو مختلف سماجی موضوعات پر لکھنے کا شوق ہے،وہ مختلف ویب سائیٹس پر بلاگز لکھتی رہتی ہیں۔



Share:

1 comment:

Recent Posts