نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

پریذیڈنٹ آف پاکستان پولو کپ۔۔۔ بی این پولو اور ایف جی پولو کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرل


 پریذیڈنٹ آف پاکستان پولو کپ۔۔۔ بی این پولو اور ایف جی پولو کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرل



لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام دوسرے پریذیڈنٹ آف پاکستان پولو کپ 2023ء  سپانسرڈ بائی تکمیل سکوائر میں بی این پولو اور ایف جی پولو کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

 گزشتہ روز دونوں سیمی فائنلز انتہائی دلچسپ کھیلے گئے۔ پہلے سیمی فائنل میں بی این پولو نے زبردست مقابلے کے بعد ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 6-3 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ بی این پولو کی طرف سے رابرٹو آرتیاس اور حمزہ مواز  نے شاندار کھیل پیش کیا  اور دونوں نے تین تین گول سکور کیے۔

 ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے چولو کورٹی نے تینوں گول سکور کیے۔ دوسرے سیمی فائنل میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد سڈن ڈیتھ پر ایکسٹرا ٹائم میں پر ایف جی پولو نے ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز کو 9-8 سے ہرا دیا۔ ایف جی پولو کی طرف سے راول لیپ لا سیٹ نے پانچ، میاں عباس مختار نے دو، رومیرو زیولیٹا اور ثاقب خان خاکوانی نے ایک ایک گول سکور کیا۔

 ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز کی طرف سے صائمن پراڈو نے 5، خوان کروز گروگل نے 2 اور فاروق امین صوفی نے ایک گول سکور کیا۔ اس طرح فائنل اتوار کی سہ پہر کو بی این پولو اور ایف جی پولو کے دریان کھیلا جائے گا۔ 


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts