نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

پاکستان سینٹرل آئیڈیل سکول کا طلبا وطالبات کے لئے فری بس سروس کا اہتمام

 پاکستان سینٹرل آئیڈیل سکول کا طلبا وطالبات کے لئے فری بس سروس کا اہتمام













لاہور(نوائے درویش نیوز) پاکستان سینٹرل آئیڈیل سکول نے طلبا وطالبات کے لئے فری بس سروس کا اہتمام کردیا۔پاکستان سینٹرل آئیڈیل سکول نے طلبا وطالبات کے لئے ماہانہ سکول فیس میں آشیانہ سے کماہاں تک فری بس سروس کا اہتمام کیاہے۔ یہ سروس ناصرف سکول کے سٹوڈنٹس کے لئے ہے بلکہ اگر کوئی اور بھی اس سےمستفید ہونا چاہتا ہے تواس کو یہ سروس مہیا کی جائے گی۔

افتتاحی تقریب میںسا بقہ ایم پی اے اخترحسین بادشاہ،چیئرمین پاکستان سینٹرل آئیڈیل سکول حاجی اسماعیل،پرنسپل پاکستان سینٹرل آئیڈیل سکول محمد طارق اسماعیل ،وائس پرنسپل شمائلہ تنویر،طاہر اقبال خٹک اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

سا بقہ ایم پی اے اخترحسین بادشاہ نے کہا کہ یہ ملک اسی صورت ترقی کرسکتا ہےکہ جب سب لوگ نیکی کے کاموں میںاپنا حصہ ڈالیں اور سب بڑھ چڑھ کرشریک ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ حاجی صاحب علاقے کے لوگوں کے لئے بہترین کام کررہے ہیں۔

معززین علاقہ نے سکول کی اس کاوش کو سراہا۔چیئرمین پاکستان سینٹرل آئیڈیل سکول حاجی اسماعیل نے کہا کہ  اس طرح سے سکول کے بہت سے بچوں کا مسئلہ حل ہوجائے گااور ان کے والدین کواس مہنگائی کے دور میں ٹرانسپورٹ کے اخراجات برداشت نہیںکرنا پڑیں گے اور وہ صرف سکول کی فیس  ہی ادا کرکے یہ سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ اس بارے میں  سکول کی وائس پرنسپل شمائلہ تنویر نے کہاکہ  ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان سینٹرل آئیڈیل سکول اس علاقے میں فلاحی سرگرمیاں اور تعلیمی  سرگرمیاں دونوں جاری رکھے ہوئے ہے اور ہمارے چیئرمین  حاجی صاحب نیک نیتی اور اچھے جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیںاور ہم کو اس وجہ سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔



Share:

1 comment:

Recent Posts