نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

جناح گولڈ پولو کپ۔۔۔۔پہلا روز۔۔۔ ٹیم ڈی ایس پولو اور ماسٹر پینٹس کی ٹیمیں فاتح رہیں۔۔کل دو اہم میچز


 جناح گولڈ پولو کپ۔۔۔۔پہلا روز۔۔۔ ٹیم ڈی ایس پولو اور ماسٹر پینٹس کی ٹیمیں فاتح رہیں۔۔کل دو اہم میچز



لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام ہائی گول کے سلسلے کا پہلا بڑا تیسرا جناح گولڈ پولو کپ 2023ء سپانسرڈ بائی الرحمان ڈویلپرز اینڈ ٹاؤن پلانرزکے پہلے روز دو میچز کھیلے گئے، جن میں ٹیم ڈی ایس پولو اور ماسٹر پینٹس کی ٹیمیں فاتح رہیں۔

 عبدالرحمان ڈویلپرز اینڈ ٹاؤن پلانز کے زیراہتمام ہائی گول ٹورنامنٹ کے پہلے روز زبردست ایکشن دیکھنے کو ملا۔ پہلے میچ میں ٹیم ڈی ایس پولو نے آخری ڈیڑھ منٹ میں تین زبردست گول کرکے فتح ڈائمنڈ پینٹس نے چھین لی اور میچ 8-7.5 سے جیت لیا۔ ڈی ایس پولو کی طرف سے باٹیسا گریشا نے پانچ خوبصورت گول سکور کیے جبکہ جاویرا گریرا نے تین زبردست گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔ دوسری طرف سے نکو رابٹس نے چولو کورٹی نے چار اور نکو رابٹس نے تین گول سکور کیے جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔

 دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس نے زبردست مقابلے کے بعد ری ماؤنٹس کی ٹیم کو 8.5-7 گول سے ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے مینول کرسپو نے زبردست کھیل پیش کیا اور پانچ گول سکور کیے جبکہ دیگر میں پیلگیو بیلزادی، آغا موسی علی خان اور صوفی محمد ہارون نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی ٹیم ری ماؤنٹس کی طرف سے مینول سندبلد نے چار، ہوتے چاون نے دو اور عمران شاہد نے ایک گول سکور کیا۔ کل بروز بدھ دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts