پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام ڈویلپمنٹ پروگرام، مختلف ایج گروپس کے درمیان ٹورنامنٹس کا شاندار انعقاد
لاہور(نوائے درویش رپورٹ )پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں ڈویلپمنٹ پروگرام جاری ہے جس میں مختلف ایج گروپس کے درمیان ٹورنامنٹس کا شاندار انعقاد کیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں خیبر پختونخوا میں سیونز انڈر 16 ٹورنامنٹ کا انعقاد درہ آدم خیل میں کیا گیا جو نور رگبی کلب نے جیت لیا۔ کے پی کے میں پاکستان رگبی یونین کے ڈویلپمنٹ آفیسر حسن شاہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں نور رگبی کلب، درہ آدم خیل پختونز رگبی کلب نوشہرہ، اسپارین رگبی کلب پشاور کی ٹیمیں شریک تھیں۔ پہلے میچ نور رگبی کلب اور سپارین رگبی کلب کے درمیان ہوا جو بغیر کسی سکور کے برابری پر ختم ہوا۔ دوسرے میچ میں پختونز نے سپارینز کو 15-0 سے ہرا دیا۔
تیسرے میچ میں نور رگبی کلب نے پختونز رگبی کلب کو 27-0 سے ہرا دیا۔ اس طرح نور رگبی کلب اورپختونز رگبی کلب کے درمیان کھیلا گیا جو نور رگبی کلب نے 5-0 سے اپنے نام کیا۔ اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہاٹ ساجد خان آفریدی، فرنیٹیئر کور سے میجر یاسین اور پاکستان رگبی یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر نور عالم نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔







No comments:
Post a Comment