آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول اورسکیورٹی کیساتھ نہیں جاؤں گا
اسلام آباد (نوائے درویش ) وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ میں آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول اور سکیورٹی کے ساتھ نہیں جاؤں گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچائیں اور عوام کسی تکلیف میں مبتلا نہ ہوں۔
وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں پی ٹی آئی کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور وزرا کی سیکیورٹی اور پروٹوکول پر بھی نظر ثانی کر رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے کابینہ اجلاس میں اس حوالے سے جامع پالیسی پر فیصلہ کریں گے۔ ہم عوام کو مرعوب کرنے والے نو آبادیاتی کلچر کا خاتمہ کریں گے۔
To save taxpayer money & avoid inconvenience to the public I will not be going to any private function with protocol & security. I am also reviewing protocol & security for ministers, governors & PTI CMs to decide how we can minimise expenditure & end public inconvenience.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 6, 2021







No comments:
Post a Comment