’’عینک والا جن‘‘کی یادیں تازہ ہوگئیں
جس دور میں بچوں کے لئے تفریح کے لئے مواقع کم ہوتے تھے اس دور میں ٹی وی پر ایک ڈرامہ’’عینک والاجن‘‘پیش کیا گیا تھا۔ اس نے بچوں سمیت بڑوں کوبھی اپنے سحر میںجکڑلیا تھا۔ 90 کی دہائی کے مقبول ترین ڈرامے ’عینک والا جن‘ کا دوسرا سیزن ’ریٹرن آف نستور‘ کے نام سےآن ایئر ہے۔
ڈرامہ ’عینک والا جن‘ کو 1993 تا 1996 کے دوران پی ٹی وی پر پیش کیا گیا۔ اس دوران یہ اس قدر مقبول ہوا کہ ناظرین کی فرمائش پر اسے دو مرتبہ نشر کیا گیا۔یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ڈرامہ تھا جس میں حقیقی مناظر کے ساتھ خیالی دنیا کی منظر کشی کرتے ہوئے کہانی کو آگے بڑھایا گیا تھا۔
ڈرامے کے مرکزی کردارنستور، زکوٹا جن، بل بتوڑی اور ہامون جادوگر آج بھی مداحوں میں مقبول ہیں۔ اسی مقبولیت کی بنا پر عینک والا جن کو ایک نئے انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ جس میں گرافکس کے استعمال سے کہانی کو زیادہ دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
’ریٹرن آف نستور‘ کی پہلی قسط سامنے آنے کے بعد صارفین نے کہیں ’عینک والا جن‘ سے متعلق یادیں تازہ ہونے کا ذکر کیا تو کہیں اپنے بچپن کے پسندیدہ کرداروں کو پھر متحرک دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔
ٹوئٹر پرسب شروع ہوگئے کہ ’ آخر کار پُرانی یادیں واپس آگئی ہیں۔ ڈرامے کے کرداروں کے حوالے سے بات کی جائے تو ہامون اور نستور میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ باقی تمام کاسٹ نئی ہے۔ ’ریٹرن آف نستور‘ کے پروڈیوسر شہزاد قیصر ہیں۔ سید علی بخاری کی ڈائریکشن میں پیش کیے جانے والے ڈرامے کی کہانی طارق ساحلی نے لکھی ہے۔
’عینک والا جن‘ کی طرح جادو کی دنیا کے ساتھ جنوں اور پریوں کے گرد گھومتی کہانی کا نیا ڈرامہ ’ریٹرن آف نستور‘ اس مرتبہ پی ٹی وی کے بجائے ’سب ٹی وی‘ پر پیش کیا جا رہا ہے۔







No comments:
Post a Comment