نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

کراچی کو روزانہ 1100 سے 1200 ملین گیلن پانی کی ضرورت

  کراچی کو روزانہ 1100 سے 1200 ملین گیلن پانی کی ضرورت 



کراچی(نوائے درویش ) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی زیرصدارت کراچی میں پانی کی صورتحال پر اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پانی کی قلت کے حل کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی توانائی حماد اظہر، ممبر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔اجلاس کو پانی کے حوالے سے جاری منصوبوں پر ہونے والے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ کراچی کو روزانہ 1100 سے 1200 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے، پانی کی قلت کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، پانی کے منصوبے فاسٹ ٹریک بنیادوں پر مکمل کرنے کی ضرورت ہے، متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے تعاون اور مربوط کوششوں سے مسائل کا جلد حل ممکن ہے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts