نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ریکھا نے بولتی بند کرادی

 


ریکھا کاشمار بالی وڈ کی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے۔بالی وڈکے بہت سے ہیرو ان کی زلفوںکی اسیر ہوئے، ان کے بہت سے سکینڈلز بھی بنے لیکن انہوںنے سفر جاری رکھا۔

  ریکھا نے حال ہی میں ایک شو میں شادی شدہ مرد سے محبت کے سوال پر میزبان کو لاجواب کرکے سب کی بولتی بند کردی اور

مقبول ترین شو ’انڈین آئیڈیل‘ کے میزبان کو چپ کرادیا۔

میزبان نے اچانک شو کی ججز ریکھا اور نیہا ککڑ کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا ’ریکھا جی، نیہا جی! کیا آپ نے کسی عورت کو ایک ایسے مرد کی محبت میں پاگل ہوتے ہوئے دیکھا ہے جو پہلے سے شادی شدہ ہو؟‘

میزبان کے اس سوال پر ریکھا نے فوری اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ادھر! مجھ سے پوچھیے۔‘ریکھا کے فوری ردعمل پر ناصرف وہاں موجود شو کے ججز حیران ہوئے بلکہ میزبان بھی لاجواب ہوگیا۔

جب ریکھا نے سب کے حیران چہرے دیکھے تو اُنہوں نے فوراََ اپنا بیان بدل دیا اور کہا کہ ’نہیں! میں نے کچھ نہیں کہا۔‘اس پر وہاں موجود تمام حاضرین قہقہے لگانے لگے۔

 بالی وڈ کی سینئر اداکارہ ریکھا کی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچپن سے محبت کے بارے میں ہر ایک کو ہی علم ہے۔ماضی میں ریکھا اور امیتابھ بچن نے بہت سی مشہور بھارتی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور اُن کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا تھا۔اِن کی مشہور فلموں میں’مسٹر نٹور لال‘، ’مقدرکا سکندر‘، ’نمک حرام‘، ’دو انجانے‘، ’خون پسینہ ‘‘،’’ سلسلہ‘ اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts