عمر شریف کاشمارلیچنڈز میں ہوتا ہے، ہر شخص ان کی حس مزاح کا قائل ہے۔انہوں نے تین شادیاں کیں تھیں۔عمر شریف کا کہنا تھا کہ بیویوں کا ماں بننا سخت ناپسند ہے اگر ان کے بس میں ہوتا تو شادیوں کا سسٹم ہی ختم کروا دیتے۔
عمر شریف نے بتایا کہ پہلی شادی دیبا سے کیریئر میں کامیاب ہونے کے بعد کی۔ شادی سے قبل میں دیبا کو پسند کرتا تھا لیکن دیبا سے شادی امی نے اپنی پسند سے کروائی ، دیبا میری پڑوسن تھی اور ہمارے گھر روز ان کا آنا جانا تھا۔
ان کی دوسری شادی ڈرامہ آرٹسٹ شکیلہ سے ہوئی اور لڑائی جھگڑوں کے سبب شادی صرف 3 سال چل سکی۔عمر شریف کے مطابق شکیلہ سے علیحدگی قسمت میں لکھی تھی لیکن وہ بھی اچھی خاتون تھی۔اداکار کے مطابق ان کی تیسری شادی سٹیج اداکارہ زرین غزل سے ہوئی جو انہیں اچھی لگیں اور ان سے شادی کر لی۔ان کا کہنا ہے زرین ایک بہت سلیقہ مند اور عقلمند خاتون ہیں۔
عمر شریف 19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے اور اپنے کیریئر کا آغاز 1974 میں 14 سال کی عمر میں سٹیج اداکاری سے کیا 1980 میں پہلی بار انہوں نے آڈیو کیسٹ سے اپنے ڈرامے ریلیز کئے۔
عمر شریف کی اداکاری کو نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی نے حد سراہا جاتا ہے اور وہاں بھی ان کے لاکھوں مداح موجود ہیں جو ان کی مزاحیہ اداکاری کے دیوانے ہیں ۔ساتھی فنکار کہتے ہیں عمر شریف اپنی ذات میں انجمن ہیں ،سٹیج و تھیٹر کی تاریخ عمر شریف کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے۔نامور فنکار نے اپنی اداکاری کے ذریعے ناصرف ملک بھر میں بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔






No comments:
Post a Comment