نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ایبک پولو کپ : ٹیم بی این نے جیت لیا


ایبک پولو کپ : ٹیم بی این نے جیت لیا



لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پینٹیرا انرجی ایبک پولو کپ 2021ء ٹیم بی این  پولو ٹیم نے جیت لیا۔ فائنل میں زبردست مقابلے کے بعد ری ماؤنٹس کی ٹیم کو 10.5-8 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 تاریخی ایبک کپ کافائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد امڈ آئی تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی جنوبی افریقن ہائی کمشن برائے پاکستان مسٹر مدزایکا تھے۔ ان کے ساتھ پینٹیرا انرجی کے سی ای او فرقان علی اختر، ڈائریکٹر مارکیٹنگ تیمور، لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران آغا مرتضی علی خان،شاہ قبلائی عالم،فیروز گلزار، عثمان حئی،ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا، سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر) مدثر شریف، پاکستان میں انٹرنیشنل اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندے سید شاہد علی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بی این پولو اور ری ماؤنٹس کے درمیان زبردست میچ ہوا۔ 

بی این پولو کی طرف سے ارجنٹائن سے آئے ہوئے مشہور پولو کھلاڑی جان ماریو رئیوز ٹی ٹو نے سات گول جبکہ ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی راجہ میکائل سمیع نے دو جبکہ الوکیو سیلسٹینو نے ایک گول سکور کیا۔ ری ماؤنٹس کی طرف سے اگناسیو نیگری نے سات گول جبکہ اونٹیو ویری نے ایک گول سکور کیا۔ میچ کا بہترین کھلاڑی کا اعزاز جان ماریو ٹی ٹو رئیوز کو جبکہ میچ کا سب سے انرجی سے بھرپور کھلاڑی کا اعزاز بابر نسیم کو دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کی بہترین گھوڑی ارجنٹائن سے آئی ہوئی کنیلاکو دیا گیا۔ ادھر سب سڈری فائنل میں ٹیم باڑیز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کولونی پولو ٹیم کو 7.5-6 سے ہرا دیا۔ اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے جیتنے والی ٹیم کے کپتان جان ماریو ٹی ٹو رئیوز نے کہا کہ ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا جس کی وجہ سے ٹائٹل جیت پائے۔ لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق نے سپانسرز پنیٹیرا انرجی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ 



Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts