اولڈراویئنزنے فیسٹیول ہاکی میچ جیت لیا
لاہور(نوائے درویش )گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں گزشتہ روزاولڈراویئنزلیون اوروائس چانسلرالیون کے درمیان فیسٹیول ہاکی میچ کھیلا گیاجس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدراختررسول چوہدری، ایشین ہاکی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹوطیب اکرام چوہدری،منظور سینئر، منظورجونیئر، اولمپین طاہر زمان سمیت مختلف ہاکی پلیئرز نے شرکت کی۔
فیسٹیول ہاکی میچ میں اولڈ راوئینزالیون نے وائس چانسلر الیون کو4-1سے شکست دی،میچ میں اولڈ راوئینز الیون کی جانب سے طاہر زمان نے 3جبکہ خواجہ جنید نے 1گول کیا۔ بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹراصغر زیدی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ جی سی یو نے اس ملک کوصرف عظیم سائنسدان اوربہترین ادیب ہی نہیں دیئے بلکہ یہ ہرکھیل میں عالمی سطح کے بہترین کھلاڑی پیداکرنے کی نرسری رہاہے۔
اس موقع پراختر رسول کا کہنا تھا کہ انہیں عالمی سطح کاکھلاڑی بنانے میں گورنمنٹ کالج کااہم کردار تھااورآج بھی ایسے تعلیمی اداروں کوہاکی کی بحالی کے لیئے کام کرناہوگا۔






No comments:
Post a Comment