نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

حدیقہ کیانی کی فٹنس اور خوبصورتی کا راز کیا ہے؟


حدیقہ کیانی کی فٹنس اور خوبصورتی کا راز کیا ہے؟



کراچی(نوائے درویش)پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی نہ صرف اپنی آواز اور فنکارانہ صلاحیتوں کے سبب مداحوں کے دل میں اہم مقام حاصل کیے ہوئے ہیں بلکہ 46 کا ہندسہ عبور کرنے کے باوجود اپنی فٹنس اور خوبصورتی کے سبب مداحوں کی تعریفیں سمیٹے ہوئے ہیں۔

حدیقہ کیانی نے بتایا کہ ’میں چہرے کی صفائی کے لیے کلینزنگ کرتی ہوں، پانی زیادہ پیتی ہوں اور ہمیشہ اپنے چہرے کی نمی کا خیال رکھتی ہوں جب کہ میری اسکن کیئر روٹین صرف پانی ہی ہے ۔چونکہ انسان کی خوبصورتی اور فٹنس میں اس کی غذاؤں کا کرداربھی اہم ہے لہٰذا جب حدیقہ سے ناشتے سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے اور آملیٹ کا استعمال کرتی ہوں کبھی کبھی پراٹھے بھی کھالیتی ہوں۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts