نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

سردی کی لہر برقرار

 سردی کی لہر برقرار


کراچی (نوائے درویش) شہر میں سردی کی لہر برقرار ہے، کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں سردی کی شدت برقرار ہے اور اس دوران گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں زندگی اجیرن کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب سرد ترین رات تھی اور آئندہ دو سے تین روز سردی اسی طرح برقرار رہے گی۔محکمے کے مطابق شمال مشرقی سمت سے ہوائیں 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ صبح 8 بجے شہر کا درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے موسم سرد اور خشک رہے گا۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts