نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

پاک بحریہ نے ایک اور سنگ میل طے کرلیا


پاک بحریہ نے ایک اور سنگ میل طے کرلیا



اسلام آباد(نوائے درویش) ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا ایک اور عملی مظاہرہ کرتے ہوئے پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا، نیول چیف ایڈمرل محمد امجدخان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا، میزائلز فائرنگ کا مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں کاثبوت ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاک بحریہ کے جوان، آفیسرز ملکی سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts