نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

پرانی گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق اہم خبر

پرانی گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق اہم خبر



اسلام آباد(نوائے درویش)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پرانی گاڑیوں کی فروخت پر17فیصد سیلز ٹیکس کی وضاحت کردی۔

ایف بی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق قانون کےتحت گاڑیوں پر سیلزٹیکس پوری قیمت فروخت پرعائدہوتا تھا قانون کےتحت عائدسیلزٹیکس بہت زیادہ بنتاتھا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیمبرز آف کامرس سے مل کر فنانس ایکٹ میں ترمیم کیلئےمشاورت کی گئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت کی حوصلہ افزائی کیلئےشق کااضافہ کیا یہ آسانی صرف سیلزٹیکس میں رجسٹرڈ افراد کے لئے ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سیلزٹیکس عائد کردہ ویلیو ایڈیشن کا17فیصدہے، غیر رجسٹرڈ افراد گاہک سے سیلزٹیکس کامطالبہ نہیں کر سکتے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایکٹ میں ترمیم کےبعدقوانین کوحتمی شکل دی گئی ہے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts